روسی خفیہ ادارے کے دومسخروں نے برطانوی وزیر خارجہ کو ماموں بنا دیا

روسی مسخروں کی سوشل میڈیا اکاونٹ پر برطانوی وزیرخارجہ کو کی پرینک کال،18منٹ تک طویل گفتگوجاری رکھی

پیر 28 مئی 2018 12:40

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 28 مئی 2018ء)روس کے دو معروف مسخروں نے خود کو آرمینیا کا وزیراعظم ظاہر کرکے برطانیہ کے وزیرخارجہ بورس جانسن سے 18 منٹ طویل ٹیلی فونک گفتگو کی اور انہیں ماموں بنا دیا۔

(جاری ہے)

برطانوی ٹی وی کے مطابق لیکس اس اور وہ وین کے نام سے مشہور دو روسی مسخروں نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر برطانوی وزیرخارجہ کو کی گئی پرینک کال کی گفتگو جاری کی جس میںانہوں نے سالسبری میں روسی جاسوس کو زہر دینے کے معاملات پر بات چیت کی۔

فون کال میں برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے مسخروں کو آرمینیا کا وزیراعظم سمجھا اور انہیں انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد بھی دی۔برطانوی دفتر خارجہ نے نے فون کال کی تصدیق کی ہے اور اس حرکت کو بچکانہ قرار دیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق جانسن کو محسوس ہو گیا تھا کہ کوئی انہیں بے وقوف بنا رہا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق دونوں روسی مسخروں کا تعلق روس کے خفیہ اداروں سے ہے