چکوال سےمعروف سیاسی شخصیت کاپی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

آزادامیدوارسردارغلام عباس کی عمران خان سے ملاقات، پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان، چیئرمین پی ٹی آئی نے خیرمقدم کیا۔ میڈیا رپورٹس

اتوار 3 جون 2018 20:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 3 جون 2018ء): چکوال سے معروف سیاسی شخصیت اور آزاد امیدوار سردار غلام عباس نے تحریک میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ان کی پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے سابق آزاد رکن اسمبلی سردار غلام عباس نے ملاقات کی۔

جس میں سیاسی صورتحال اور آئندہ عام انتخابات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پرملاقات میں پی ٹی آئی رہنماء جہانگیرترین بھی موجود تھے۔ اعلامیہ پی ٹی آئی کے مطابق عمران خان سے ملاقات کے دوران سردار غلام عباس نے باضابطہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔واضح رہے گزشتہ انتخابات میں سردار غلام عباس نے آزاد حیثیت میں الیکشن لیا تھا۔

(جاری ہے)

ان انتخابات میں سردار غلام عباس نے چکوال سے ایک لاکھ سے زائد ووٹ لیے تھے۔ واضح رہے اس سے قبل آج تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سےمسلم لیگ ن کے رہنماء اور سابق وفاقی وزیرسکندر بوسن اور ایم کیوایم کے رہنماء رشید گوڈیل نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے تحریک انصاف میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

دوسری جانب تحریک انصاف میں پارٹی ٹکٹس کی تقسیم سے متعلق ناراضگیاں بھی شروع ہوگئی ہیں۔ ایک طرف پی ٹی آئی کی آئندہ اقتدار کا رخ دیکھ کر دھڑا دھڑ لوگ شمولیت اختیار کررہے ہیں۔ان امیدواروں کو ٹکٹ دینے کا وعدہ بھی کیا جاتا ہے۔ جس کے باعث پارٹی میں ٹکٹس کی تقسیم نے جھگڑے شروع ہوگئے۔ گزشتہ روز کراچی میں پی ٹی آئی کارکنان نے ٹکٹ نہ ملنے پر انصاف ہاؤس پر حملہ کردیا اور شیشیے توڑ دیے ۔جبکہ آج ڈاکٹر عامر لیاقت نےاپنے ٹویٹ میں ٹکٹ نہ ملنے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔