ایک ہی خاندان کی 3معصوم بچیوں کا قتل

خدشہ ہے بچیوں کو زیادتی کے بعد تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا،پولیس ذرائع

بدھ جون 17:58

بانکا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ جون ء)بھارتی ریاست بہار میں ایک ہی خاندان کی 3معصوم بچیوں کو قتل کر دیا گیا، خدشہ ہے بچیوں کو زیادتی کے بعد تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا۔بھارتی میڈیر کے مطابق بھارتی ریاست بہار میں بانکا ضلع کے کٹوریا تھانہ علاقے کے کرڈاگاوں میں 3بچیوں کو قتل کردیاگیا۔

(جاری ہے)

اطلاع ملتے ہی پولیس سپرنٹنڈنٹ جائے وقوعہ پر پہنچے جہاں گھر میں16سالہ چھوی کماری،12سالہ انیتا کماری اور7سالہ پرینکا کماری کی لاشیں خون میں لت پت پڑی ہوئی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ تمام بچیوں کو دھار دار آلے سے قتل کیا گیا ۔ پولیس نے لاشیں قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے صدر اسپتال بھیج دیں۔اس بات کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ تمام لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ حقیقت حال پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئے گی۔ جائے وقوعہ سے حاصل شدہ شواہدکی بنیاد پر واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments