نوشہرہ ، عائشہ گلائی نے پرویز خٹک کے خلاف الیکشن لڑنے کے لیے این اے 25نوشہرہ سے کاغزات نامزدگی جمع کردئیے

الیکشن پاکستانی اور قبائلی قوم کے مستقبل کی کامیابی کی نوید لیکر آئے، عائشہ گلائی عوام ملک کی تینوں پارٹیوں پاکستان مسلم لیگ ن،پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف سے مایوس ہوچکے ہیں تحریک انصاف گلائی عوام کی محرومیوں کو ختم کرے گئی، چئیرپرسن تحریک انصاف گلالئی

بدھ 6 جون 2018 23:08

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 6 جون 2018ء)نوشہرہ تحریک انصاف گلالئی کی چئیرپرسن عائشہ گلائی وزیر نے سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک کے خلاف الیکشن لڑنے کے لیے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 25نوشہرہ I سے کاغزات نامزدگی جمع کردئیے۔اس موقعہ پر انہوں نے کہا کہ الیکشن 2018پاکستانی اور قبائلی قوم کے مستقبل کی کامیابی کی نوید لیکر آئے گئی عوام ملک کی تینوں پارٹیوں پاکستان مسلم لیگ ن،پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف سے مایوس ہوچکے ہیں تحریک انصاف گلائی عوام کی محرومیوں کو ختم کرے گئی ہم نے معاشرے کے نچلے طبقے مزدوروں، کسانوں، معزور افراد اور خواجہ سراوں کو الیکشن میں حصہ لینے کے کیے پارٹی ٹکٹ دئے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی عوام تحریک انصاف جی پانچ سالہ کارکردگی سے مایوس ہیں وزیراعلی پرویز خٹک نے کرپشن کا نعرہ لگایا مگر دونوں ہاتھوں سے کرپشن کی اداروں کو من مانے فیصلوں سے تباہ کیا گیا انہوں نے الزام لگایا کہ سابق وزیراعلی پرویز خٹک نے ادارواں میں اپنے قریبی رشتہ داروں اور قریبی دوستوں کو مسلط کرکے قومی خزانے کو ناقابل طلافی نقصان پہنچایا اس الیکشن میں عام پارٹی ووکر ز کو پارٹی ٹکٹ نہیں دئے گئے بلکہ تین حلقوں میں خود ایک میں داماد کو الیکشن لڑایا جارہا ہے مورثی سیاست کی بدترین مثال یہ دیکھے کہ اپنے دونوں بیٹوں اور بھتیجو ں کو بھی میدان میں لے آئے ہیں ان کی سیاست کا 25جولائی کو جنازہ نکل جائیں گا۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف گلائی کی چیرپرسن عائشہ گلائی وزیر نے قبابلی علاقے کے خیبرپختونخوا میں انضمام کے بعد امن کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں پاک فوج نے بہت قربانیوں کے بعد قابلی علاقوں میں قائم کیا سازشوں کے خلاف پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہیں۔