شکاگومیں پولیس نے فائرنگ کر کے سیاہ فام کو ہلاک کر دیا

واقعے پر ہنگامے شروع، مظاہرین نے پولیس پر پتھرائو کیا اور پیشاب سے بھری بوتلیں پھینکیں،چارافرادگرفتار،حالات کشیدہ

پیر 16 جولائی 2018 14:23

شکاگوسٹی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 16 جولائی 2018ء) شکاگو میں پولیس نے فائرنگ کرکے سیاہ فام کو ہلاک کر دیا ،ادھر شکاگو میں پولیس کی طرف سے ایک سیاہ فام کو گولی مار کر ہلاک کرنے کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مظاہرین نے پولیس پر پتھرائو کیا اور پیشاب سے بھری بوتلیں پھینکیں ۔ انہوں نے پولیس کی کاروں پر چڑھ کر چھتوں کو نقصان پہنچایا۔ پولیس نے 4افراد کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کا کہناتھا کہ اس نے اہلکارسے گن چھیننے کی کوشش کی تھی۔ یہ شخص مسلح تھا اور اس کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ باررود برآمد ہوا ہے۔ دو ہفتوں میں یہ تیسرا واقعہ ہے جب پولیس نے کسی کو گولی مار کر ہلاک کیا ہے۔