ایف آئی اے کے سائبر کرائم تھانے کہاں ہیں‘ کوئی پتہ نہیں سائلین کس کو شکایت کریں کچھ معلوم نہیں

پیر 16 جولائی 2018 23:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 16 جولائی 2018ء) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی ای) کے سائبر کرائم کو نمٹنے کیلئے دفتر آج کل کہاں ہیں کوئی پتہ نہیں ہے‘ آپریشن اور ایڈمنسٹریٹو اتھارٹی زون کے پاس ہے پراجیکٹ ڈائریکٹر کے پاس ہے یا ہیڈ آفس کے پاس کسی کو کچھ معلوم نہیں جبکہ سائلین درخواستیں اٹھا کر مارے مارے پھر رہے ہین ایک آقبال ٹائون کبھی جی تیرہ (G-13) کبھی جی ٹین (G-10) اور کبھی ہیڈ آفس کہیں شنوائی نہیں ہورہی ہے حالانکہ سوشل میڈیا مین مقبولیت کے بعد سب سے زیادہ سکایات ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کو موصول ہورہی ہیں جبکہ چند ماہ پہلے تک ایف آئی اے سائبر کرائم زونز میں ہزاروں کی تعداد میں شکایات موصول رہی تھیں لیکن پچھلے چند ہفتوں میں دیکھنے میں آیا ہے کہ سائبر کرائم زونل آفس کہاں ہیں اور تھانے کہاں ہیں کسی کو تاحال کوئی اتا پتہ نہیں اس حوالے سے جب ہم نے سائبر کرائم کے پراجیکٹ ڈائریکٹر کیپٹن ریٹائرڈ شعیب سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ اس وقت چونکہ معاملات بالکل نئے نئے ہیں اور سائبر کرائم کو پورے ملک مین فعال کیا جرہا ہے اس لئے ایف آئی اے سائبر کرائم زونز مسائل کا شکار ہیں لیکن تین سے چار ماہ میں ہمارے تمام پندرہ دفاتر فعال کردیئے جائیں گے تو یہ مسائل ختم ہوجائیں گے جبکہ وزارت داخلہ نے مزید چھ نئے ایڈیشنل ڈائریکٹرز کی تعیناتی کی ہے جبکہ چار سو سولہ نئی تقرریوں کے بعد یہ مسئلے تقریباً حل ہوجائیں گے تاہم اس وقت پنڈی اسلام آباد کے لوگوں کیلئے مسائل ضرور ہین اس حوالے سے جب ہم نے ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون شکیل احمد درانی سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ پہلے سائبر کرائم زون اسلام آباد زون کے ماتحت کام کررہا تھا جبکہ حال ہی میں ایک اسٹینڈنگ آرڈر کے ذریعے سائبرکرائم زون کو الگ کرکے ایک مکمل زون بنا دیا گیا ہے لہذا اس کے بعد اسلام آباد زون سائبر کرائم زون سے الگ ہوگیا ہے انہوں نے مزید بتایا کہ ایف آئی اے اسلام آباد زون آفس اقبال ٹائون میں سائبر کرائم آفس ہمارے ساتھ تھا لیکن ایف آئی اے اسلام آباد زون ابھی جی تیرہ G-13 شفٹ ہوچکے ہیں لیکن سائبر کرائم ہمارے ساتھ شفٹ نہیں ہوسکا اس حوالے سے مزید بات کرتے ہوئے کیپٹن شعیب نے بتایا کہ اسلام آباد اور پنڈی کے تھانوں کیلئے ہم ایک بڑی جگہ کرائے پر حاصل کرنے کیلئے دیکھ رہے ہیں جونہی ہمیں جگہ مل جائے گی تو ہم سائبر کرائم پنڈی اور اسلام آباد زون دونوں کو شفٹ کردیں ے لیکن اس سارے کام کو مکمل ہونے مین کم از کم چار ماہ درکار ہوں گے۔