حج ویزہ کے بغیر آئے افراد کو حج کی اجازت نہیں ہوگی، سعودی وزارت محنت

موسمی ویزوں پر حجاج کی خدمت کیلئے آنے والوں کو احرام پہننے کی اجازت نہیں ہوتی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کی سرزنش ہوگی، موسمی ویزے حاصل کرنے والے اداروں پر چھاپے مارے جائیں گے ، بیان

پیر 16 جولائی 2018 15:38

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 16 جولائی 2018ء)سعودی عرب کی عارضی اور موسمی ویزوں کو منظم کرنے والی کمیٹی نے کہا ہے کہ حج موسم میں بیرون ممالک سے ارض مقدس ڈیوٹی پر آنے والوں کو احرام باندھنے کی اجازت نہیں، انہیں ویزے ڈیوٹی کیلئے دیئے جاتے ہیں، حج کیلئے نہیں۔یہ بیان مکہ مکرمہ ریجن میں وزارت محنت و سماجی بہبود کے دفتر میں مذکورہ کمیٹی کے تیاری اجلاس کے دوران جاری کیا گیا۔

اس موقع پر مکہ مکرمہ ریجن میں وزارت کے معاون ڈائریکٹر محمد جلال اور موسمی ویزوں کے نگراں ادارے کے ڈائریکٹر جنرل راشد العتیبی نے واضح کیا کہ حج موسم میں ڈیوٹی کیلئے جاری کئے جانے والے ویزوں سے متعلق لائحہ عمل تیار کرلیا گیا ہے جس پر دوران حج عمل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ حج خدمات پیش کرنے والے اداروں کو موسمی ویزے جاری کر دیئے گئے۔

اس بات پر نظر رکھی جائیگی کہ ان ویزوں پر آنے والے جدہ اسلامی بندرگاہ، جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ ، مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز ایئرپورٹ اور طائف کے ایئرپورٹ پر احرام میں ملبوس نظر نہ آئیں۔راشد العتیبی نے کہا کہ موسمی ویزوں پر حجاج کی خدمت کیلئے آنے والوں کو احرام پہننے کی اجازت نہیں ہوتی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کی سرزنش ہوگی اور موسمی ویزے حاصل کرنے والے اداروں پر چھاپے مارے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس امر کو یقینی بنایا جائے گا کہ موسمی ویزوں کو حج ویزوں کے طور پر استعمال نہیں کیا جا ر رہا