بھارتی ریاست آسام میں پہلی بارخواجہ سرا جج مقرر،مقدمات کی سماعت کی

جج بننے کا حق آسانی سے نہیں ملا، اس کے لیے باقاعدہ قانونی جنگ لڑنی پڑی،سواتی بدھان بارو

پیر 16 جولائی 2018 13:07

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 16 جولائی 2018ء)بھارتی ریاست آسام میں پہلی بار ایک خواجہ سرا کو جج مقرر کردیا گیا ۔جج سواتی بدھان بارو نے مقدمات کی سماعت بھی کی۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی ریاست آسام میں پہلی بار ایک خواجہ سرا کو جج مقرر کردیا گیا ۔جج سواتی بدھان بارو نے مقدمات کی سماعت بھی کی۔آسام کی جج سواتی نے بتایا کہ انہیں جج بننے کا حق آسانی سے نہیں ملا، اس کے لیے اٴْنہیں باقاعدہ قانونی جنگ لڑنی پڑی۔بھارت میں اس سے پہلے بھی دو خواجہ سرائوں کو جج مقرر کیا جاچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :