لاہور ، بھارتی فلموں پر پابندی دوبارہ لگنے کے امکانات

جمعرات فروری 11:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2فروری۔2017ء ) لاہور میں بھارتی فلموں پر پابندی دوبارہ لگنے کے امکانات ہیں۔ اس دفعہ پابندی سینما گھروں میں نہیں کہیں اور لگے گی۔ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے 27 جنوری کو لکھا گیا نوٹیفکیشن عملدرآمد کے لئے جاری کردیا گیا ہے۔ لاہور محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب بھی بھارتی فلموں کے خلاف میدان میں اتر آیا ہے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے پبلک ٹرانسپورٹ میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی لگانے کی سفارشات چیف سیکرٹری کو بھیج دیں۔

پبلک ٹرانسپورٹس میں ٹیپیں، ٹی وی، ڈی وی ڈیز، وی سی آر اور ایل سی ڈیز نکالی جائیں۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ جس گاڑی کے آلات نہیں اتریں گے انہیں بھاری جرمانے کئے جائیں گے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کا پرائیویٹ ٹیکسوں پر معاملات ابھی پورے نہیں ہوئے۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments