پنجاب کے تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کی حوصلہ شکنی کی مہم کا آغاز

صوبائی دارالحکومت لاہور میں پائلٹ پروگرام شروع ، گورنمنٹ شہدائے اے پی ایس سکول ماڈل ٹاؤن میں آگاہی سیمینار بعض جگہوں پر ٹافیوں یا سویٹس کے ذریعے منشیات فروش اپنے مذموم عزائم پورا کرتے ،مقررین کا لیکچر میںاظہار تشویش

پیر 14 مئی 2018 15:09

․لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کی حوصلہ شکنی کی مہم کاآغاز کردیا ہے۔ اس ضمن میں پیر کے روز صوبائی دارالحکومت لاہور میں پائلٹ پروگرام شروع کیا گیا جس کے تحت گورنمنٹ شہدائے اے پی ایس میموریل ماڈل گرلز ہائی سکول ماڈل ٹاؤن میں ایک آگاہی سیمینار ہوا جس میں سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی لاہور ڈاکٹر بشیر زاہد گورائیہ، پرنسپل سکول منور تبسم،وزیراعلیٰ سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے ٹیم لیڈر عبدالملک، حمزہ طارق، سماجی تنظیم فینکس فاؤنڈیشن کے سی ای او ڈاکٹر نورالزمان رفیق اور سوشل ورکر شائستہ خاور نے لیکچر دیا۔

مقررین نے کہا کہ قوم کے مستقبل کے معماروں کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنے کیلئے والدین، اساتذہ اور معاشرے کے تمام طبقوں کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف مبارکباد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے سکولوں کے بچوں میں منشیات کے نقصانات کا شعور بیدار کرنے کی ضرورت کو محسوس کیا اور اس کیلئے پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا۔

ابتدائی طور پر لاہور کے 5سکولوں میں محکمہ تعلیم، ایس ایم یو اور فینکس فاؤنڈیشن مل کر آگاہی مہم چلائیں گے جس کے بعد اس پروگرام کا دائرہ کار صوبہ بھر کے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں تک وسیع کردیا جائے گا۔ مقررین نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ بعض جگہوں پر ٹافیوں یا سویٹس کے ذریعے منشیات فروش اپنے مذموم عزائم کی تکمیل میں مصروف ہیں جس کا والدین کو پتہ تک نہیں چلتا اور بچے نشے کے عادی ہو جاتے ہیں۔ایسے عناصر کی کوششوں کوناکام بنایا جائے گا- بچوں کو سکول میں پڑھائی سے پہلے چند منٹ کیلئے انسداد منشیات کا سبق بھی پڑھایا جائے گا۔ اس کے علاوہ پوسٹر کمپی ٹیشن، کھیلوں اور پینٹنگز کے مقابلوں کے ذریعے بھی بچوں کو صحتمندانہ سرگرمیوں کی طرف راغب کیا جارہا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی