محکمہ صحت سندھ نے ہیٹ اسٹروک سے ہلاکتوں کی تردید کردی

منگل 22 مئی 2018 16:56

محکمہ صحت سندھ نے ہیٹ اسٹروک سے ہلاکتوں کی تردید کردی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) محکمہ صحت سندھ کے ترجمان نے فلاحی ادارے ایدھی فانڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا ہیٹ اسٹروک سے متعلق بیان مسترد کردیا۔محکمہ صحت کے ترجمان ڈاکٹر ظفرمہدی نے واضح کیا کہ کراچی میں لو چلنے سے اتنی بڑی تعداد میں ہلاکتیں نہیں ہوئی ہیں۔محکمہ سندھ نے فیصل ایدھی کا بیان مسترد کرتے ہوئے ان سے ایدھی خانے میں لائی جانے والی میتوں اور لواحقین کے بیانات کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز فیصل ایدھی نے بیان دیا تھا کہ کورنگی سرد خانے میں پچھلے دو دنوں میں 65 میتیں لائی گئی ہیں۔ انہوں نے دعوی کیا کہ لواحقین نے ہیٹ ویو (لو) کو ہلاکتوں کی وجہ قرار دیا تھا۔فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ مرنے والوں میں جوان لڑکے، لڑکیاں اورعمررسیدہ افراد شامل ہیں۔ ایدھی کے سرد خانوں میں مجموعی طورپر میتوں کی تعداد تین گنا بڑھ گئی ہے تاہم گرمی کی لہر سے مجموعی ہلاکتوں کی تعداد کا کوئی ڈیٹا بیس موجود نہیں۔گزشتہ ایک ہفتے سے کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے جہاں پارہ 44 ڈگری کو چھو رہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ گرمی کی یہ لہر بدھ 23 مئی تک جاری رہے گی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی