کمشنر کراچی محمد صالح فاروقی نے انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا

چھ روزہ مہم میں 19لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے

پیر 2 جولائی 2018 16:58

کمشنر کراچی محمد صالح فاروقی نے انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2018ء) کراچی میں انسداد پولیو کے لئے پر عزم ہیں یہ ایک قومی مقصد ہے پولیو کے خاتمہ کے لئے ہر سطح پر کراچی انتظامیہ اپنا کر دار اد کررہی ہے اور ہر طرح سے انسداد پولیو پروگرام پر عملدرآمد کے لئے تعاون کر رہی ہے اور مدد فراہم کر رہی ہے متعلقہ ادارے اور عالمی پارٹنرز سب مل کر پولیو کے خاتمہ کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں ۔

ان کوششوں کو موثر بنانے کے لئے رہ جانے والے بچوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی کوشش کی جائے گی ہر ممکنہ کوشش کریں گے کہ جلد از جلد رہ جانے والے اور انکار کر نے والے بچوں تک رسائی حاصل کریں اور انھیں پولیو کے قطرے پلانے میں کامیابی حاصل کریں اس ضمن میں - کمیونٹی سے رابطہ وتعاون بڑھانے کی حکمت عملی وضع کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

رہ جانے اور انکار کر نے والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا اصل چیلنج اور رہ جانے والے بچوں تک مکمل رسائی میں کامیابی اصل کامیابی ہوگی رہ جانے اور انکار کر نے والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی کوشش صرف انسداد پولیو مہم تک محدود نہیں رکھا جائے گا بلکہ رہ جانے والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی مہم سارا سال جاری رکھی جائے گی اور سارا سال ہماری ٹیمیں رہ جانے اور انکار کرنے والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لئے جدو جہد کریں گی کوشش کی جائے گی کوئی بچہ پولیو پینے سے محروم نہ رہے ۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے سوبھراج اسپتال میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر نے کے بعد میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کیا ۔ انھوں نے کہا کہ پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کو موثر بنانے کے لئے ترجیحی اقدامات کیئے گئے ہیں ۔پولیس اور رینجرز اضافی نفری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں گی ۔انھوں نے کہا کہ انسداد پولیو کے لئے کمیونٹی سے بھر پور رابطہ و تعاون کی خصوصی حکمت عملی وضع کی جارہی ہے ہمیں یقین ہے کہ کمیونٹی سے رابطہ وتعاون کی حکمت عملی سے نتائج بہتر بنانے میں بھرپور مدد ملے گی ۔

افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر جنوبی صلاح الدین ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اٖفیسر ، محکمہ ہیلتھ کے افسران، عالمی ادارہ صحت اور یونیسف کے نمائندے کمشنر کراچی پولیو ٹاسک فورس کے کو آرڈینٹر ڈاکڑ نصرت علی اور دیگر بھی مو جو د تھے۔ کمشنر نے بتا یا کہ مہم چھ روز جاری رہے گی اور کراچی کی 174 یونین کونسلوں میں مہم پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔مہم کے دوران انیس لاکھ سے زائد پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ا نھوں نے کہا انسداد پولیو مہم کے لئے تمام ادارے مل کر جدوجہد کر رہے ہیں اور ہر ممکنہ وسائل کے ساتھ اور انتہائی تجربہ کار محکمہ صحت کے افسران اور عالمی اداروں کے ماہرین کی مشاورت سے کام کیا جا رہا ہے او ۔

مانٹرنگ کا موثر نظام قائم ہے ۔ انتظامیہ کے افسران اور عالمی ادروں کے نمائندے مانٹرنگ کر رہے ہیں۔تاہم جہا ں جہاں پولیو سے متعلق کوئی شکایت موصول ہو گی اس کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی