کراچی ،سگ گزیدگی سے اموات کی شرح بڑھ گئی

رواں برس کتے کے کاٹنے سے 10افراد ہلاک ،مختلف اسپتالوں میں 21ہزا ر کیسز رپورٹ ہوئے جناح اسپتال میں رواں سال اب تک کتے کے کاٹے کے تقریبا 5ہزارسے زائدکیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ اس سے 6 ہلاکتیں بھی ہوچکی ہیں، ڈاکٹرسیمی جمالی

ہفتہ 29 ستمبر 2018 16:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2018ء) شہرقائدمیں کتوں کی بہتات نے شہریوں کو پریشان کردیاہے۔بلدیہ عظمی کراچی نے سگ گزیدگی کے خلاف اپنی ہی کونسل کی منظور کردہ قراردادوں کو نظر انداز کرنا شروع کردیا۔تفصیلات کے مطابق شہرقائدمیں سگ گزیدگی کے کیسز میں اضافے کے باعث اسپتالوں میں اموات کی شرح بڑھ گئی،ایک برس میں دس اموا ت اور 21ہزارکیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

بلدیہ عظمی کراچی سمیت ضلعی بلدیاتی اداروں نے شہریوں کو کتو ں کے رحم وکرم پر چھوڑدیاجس کے باعث طلبہ وطالبات اور خواتین میں خوف وہراس پایاجاتاہے ۔انڈس اسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے کے ایم سی کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے بعد اب تک کتنے کتوں کی نس بندی کی گئی ہے ،اس حوالے سے دونو ں اطراف سے مکمل خاموشی ہے ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب اس سے بچائو کی ویکسین کی عدم دستیابی اورنجی اسپتالوں کی جانب سے منہ مانگے پیسے بھی مانگے جارہے ہیں۔

صوبائی وزیربلدیات سے اس سلسلے میں رابطہ کرنے کی متعددبار کوششیں کی گئیں مگرا نہوں نے فون اٹینڈ نہیں کیا۔دریں اثناء جناح اسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور شعبہ حادثات کی انچارج ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق جناح اسپتال میں رواں سال اب تک کتے کے کاٹے کے تقریبا 5ہزارسے زائدکیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ اس سے 6 ہلاکتیں بھی ہوچکی ہیں۔ہلاک ہونے والے مریض وہ تھے جو دیر سے اسپتال لائے گئے یا دوسرے اسپتالوں میں ان کا کیس خراب کر دیا گیا تھا،جس کے باعث ان کو بچانا ممکن نہیں رہا اور وہ ہلاک ہو گئے۔

انہوں نے بتایاکہ جناح اسپتال میں سالانہ کتے کے کاٹے کے تقریبا ساڑھے 6 ہزار کیسز آتے ہیں۔جناح اسپتال پہلا سرکاری اسپتال ہے جس نے اس کی ویکسین شروع کی تھی اور تقریبا27سال سے ہم کتے کے کاٹے کا علاج کر رہے ہیں، اگر کسی کو عام کتا بھی کاٹ لے تو اسے چاہیے کہ زخم کو جلد از جلدصابن اورپانی کے ساتھ 8سے 10 منٹ تک دھوئے اور پھراسی وقت اینٹی ٹیٹنس انجکشن لگوائے اورمکمل علاج کرائے۔

اب اس کا علاج بہت آسان ہے،جدیداورموثرویکسین استعمال کی جا رہی ہیں، یہ چار انجکشن کا کورس ہے جو کتے کے کاٹنے کے پہلے دن ،تیسرے دن،ساتویں دن اور اٹھائیسویں دن لگایا جاتا ہے۔ اگر یہ انجکشن نہ لگوائے جائیں تو مریض کی جان کو خطرہ ہوسکتا ہے۔انڈس اسپتال کے شعبہ انفیکشیئس ڈیزیز کی سربراہ ڈاکٹر نسیم صلاح الدین کے مطابق انڈس اسپتال میں رواں سال اب تک کتے کے کاٹے کے تقریبا 5ہزار مریض لائے گئے،جن میں سے 4انتقال کر گئے۔

ذرائع کے مطابق انڈس اسپتال کی انتظامیہ نے کتوں کے کاٹنے کے بڑھتے ہوئے واقعات کے بعد ویکسین کے ساتھ ساتھ متاثرہ شہریوں کو ریبیز سے بچائوکے انجکشن لگاناشروع کردیئے ، گزشتہ دنوں ریبیزمیں مبتلا 6 کتوں کوآسان موت دینے کے لئے انڈس اسپتال منتقل کیاگیا جنہیں انجکشنز کے ذریعے آسان موت دیدی گئی ۔سول اسپتال کراچی کے ریبیز مینجمنٹ سیل کے مطابق سول اسپتال میں رواں سال اب تک کتے کے کاٹے کے 10ہزارسے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں،روزانہ تقریبا 40ایسے افراد کو لایا جاتا ہے جنہیں کتے نے کاٹا ہوتا ہے ۔

واضح رہے پاکستان سمیت دنیابھرجمعہ 28ستمبرکوریبیزسے بچائوکاعالمی دن منایا گیا، اس ضمن میں کراچی میں بھی مختلف ورکشاپس ،سیمینار ز ،لیکچرزاورواکس کاانعقادکیاگیا اور عوام کواس مرض سے بچائوکی آگہی دی گئی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی