پاکستان میں چھاتی کا کینسر کی بنیادی وجہ مائوں کا بچوں کو اپنا دودھ نا پلانا ہے،فوزیہ بہرام

جمعہ 5 اکتوبر 2018 18:39

پاکستان میں چھاتی کا کینسر کی بنیادی وجہ مائوں کا بچوں کو اپنا دودھ نا پلانا ہے،فوزیہ بہرام
چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2018ء) پاکستان میں چھاتی کا کینسر بہت نمایا ں ہو رہا ہے جس کی بنیادی وجہ مائوں کا بچوں کو اپنا دودھ نا پلانا ہے ۔اسلامی تعلیمات کے مطابق کے بھی حکم ہے کہ ’’مائیں اپنے بچوں کو دو سال تک اپنا دودہ پلائیں‘‘ ---- ان خیالات کا اظہارایم این اے محترمہ فوزیہ بہرام بریسٹ فیڈنگ اینڈ نیوٹریشن ویک منانے کے سلسلے میں ضلع کونسل ہال میںمنعقدہ ایک سیمنا رسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پراے ڈی سی جی قدیر باجوہ ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محتار احمداعوان،ایم ایس ڈی ایچ کیوڈاکٹر اسلم اسد،ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹرRMNCH ڈاکٹرانجم قدیر،ڈاکٹرز،ایل ایچ ویزاور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹرRMNCH ڈاکٹرانجم قدیرنے بتایا کہ محکمہ صحت یونیسف اورIRMNCHمل کریکم سے 6اکتوبر تک پورے پنجاب میںبریسٹ فیڈنگ اینڈ نیوٹریشن ویک منایاجارہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ چکوال کی کل آبادی15لاکھ کے لگ بھگ ہے اس ہفتے کا ٹارگٹ 5سال سے کم عمر کے بچے اندازاً225000ہیں اورغذائی قلت کا شکار بچوں کی تعداد تقریباً ایک لاکھ ہے۔6ماہ سے 2سال تک کے بچوں کی تعدادساٹھ ہزار ہے اورحاملہ خواتین 32000،جبکہ دودھ پلانے والی مائوں کی تعدا ساٹھ ہزارہے۔ 240000کے قریب خواتین ایسی ہیں جو فیملی پلاننگ کے مختلف طریقے استعمال کر رہی ہیں۔

اس ہفتے میں2سی5سال کے بچوں کو پیٹ کے کیڑوں کی گولیاں دی جائیں گی جبکہ غذائی قلت کے شکار بچوںکو غذائیت سے بھرپورچاکلیٹ اور ساشے بانٹے جائیں گے جو بچے اسہال کی کمی کے شکار بچوں کو ORSاورZincکے سیرپ دیے جائیں گے اس کے علاوہ حاملہ عورتوں اور غذائی کمی کی شکار دودھ پلانے والی مائوں کا بھی علاج کیا جائے گا۔غذائی قلت کے شکار بچوںکے علاج کیلئے ضلع بھر میں 19 BHU،10 RHC،4 THQکے علاوہ ڈی ایچ کیو میںOPTسنٹر بنائے گئے ہیں اور بچوں کو OPTسنٹر سے DHQلانے کیلئی1034فری ایمبولینس سروس بھی استعمال کی جائے گی ور عوام کی آگاہی کیلئے بروشر اور رسالہ جات تقسیم کیے جا رہے ہیں ۔

نیوٹریشن سپروائزر ،ایل ایچ ڈبلیواورایل ایچ ایس مل کر اس تمام کام کو سرانجام دے رہی ہیں۔اس وقت ضلع چکوال کی کل 33سائٹس پریہ ویک بنایا جا رہا ہے جن میںایل اے ڈبلیوز کی تعداد 970،ایل ایچ ایس 50نیو ٹریشن سپروائزرکام کر رہے ہیں۔5اور6اکتوبر کو ہماری ٹیمیں سلمز ایریازجھگی والوں اور بھٹوںپر جاکر بچوںکوکور کریں گی ۔تمام ہسپتالوں میں بریسٹ فیڈنگ اور غذائی قلت کے حوالے سے سٹالز لگائے جا چکے ہیں اور ایل سی ڈی پر عوام کی آگاہی کیلئے ویڈیوز اور میسجزکے کلپس چلائے جا رہے ہیں۔

سیمنار میں مقررین جس میں ڈاکٹر شائستہ ، ڈاکٹر احسن افضل ،نیوٹریشن مریم زیدی اے ڈی سی جی اور ایم این اے فوزیہ بہرام نے ماں کے دودھ کی افادیت اور اہمیت پر تفصیلی بات کی ۔ سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے نیوٹریشن مریم زیدی نے کہا کہ نوجوان بچوں کی خوراک اچھی ہونی چاہئے ان کو جنک فوڈ اور فاسٹ فوڈ کی بجائے دودھ ،دہی ،گوشت ،انڈا ،فروٹ ،سبزیاں کھلائی جائیں کیونکہ جنک فوڈ کینسر کا باعث بنتے ہیں ۔

عروج تبسم سکول آف نرسنگ سی ایم ڈبلیو کی بچیوں نے ایک خوبصورت پیغام بذریعہ سکٹ دیا ۔ڈاکٹر شائستہ ناہید نے کہا کہ حملہ عورت کو کھجور ،پالک ،اور بہتر غذا کے ساتھ ساتھ فولک ایسڈ دینا چاہئے اور پیدائش کے ۳ما ہ بعد آئرن اور کیلشیم دوائی کے طور پر دینا چاہئے ڈاکٹر احسن اقبال نے کہا کے کسی قسم کا ڈبے کا دودھ ماں کے دودھ کا نعم البدل نہیں ہو سکتا حکومت پنجاب بچوں کو 45ساشے ایک ہفتے کے لئے فری فراہم کر رہی ہے۔اے ڈی سی جی قدیر باجوہ نے ماں کے دودھ کی اہمیت اور افادیت پر زور دیتے ہوئے کہا کے اپنے بچوں کو ان کا حق ضرور دیں بچوں کو صرف اپنا دودھ پلائیں جو بچوں کی صحت اور نشونماء بہت ضروری ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی