وزیر اعلیٰ کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ،

جدید ترین کارڈیک ایم آر آئی اور سی ٹی انجیومشین کا افتتاح کیا ائیر ایمبولینس شروع کرنے کاجائزہ لیںگے،غریب آدمی کو معیاری علاج کیلئے ہسپتالوں میں جدید سہولتیں فراہم کریںگے ‘عثمان بزدار مظفر گڑھ میں رجب طیب اردوان ہسپتال ،ڈیرہ غازی خان اوربہاولپور میں کارڈیک سہولتوں کو مزید بہتر بنائیںگے‘پنجاب میں ہر کام میرٹ پر کیا جارہا ہے،افسروں کی تعیناتی بھی میرٹ پر ہورہی ہے‘وزیراعلیٰ کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 8 نومبر 2018 18:52

وزیر اعلیٰ کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا۔وزیراعلیٰ نے انسٹی ٹیوٹ میں جدید ترین کارڈیک ایم آر آئی مشین کا افتتاح کیا۔30کروڑ روپے کی لاگت سے یہ جدید ترین مشین نصب کی گئی ہی-وزیراعلیٰ نے سی ٹی انجیومشین کا بھی افتتاح کیا -افتتاح کے بعد وزیراعلیٰ نے کارڈیک ایم آر آئی مشین روم اورسی ٹی انجیو مشین روم کا دورہ کیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ کوجدید مشینوں سے مریضوں کے علاج معالجے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔وزیراعلیٰ نے ایمرجنسی بلاک کا دورہ کیا اورمریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولتوں کے بارے میں پوچھا۔وزیراعلیٰ نے انجیو گرافی روم کا بھی دورہ کیا ۔وزیراعلیٰ کو ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ کو بتایاگیا کہ سی ٹی انجیو مشین 640سلائس ہے اوریہ پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی مشین ہے ،جس سے دل کے امراض میں مبتلا مریضوں کو علاج معالجے میں بہت سہولت میسر آئی ہے جبکہ کارڈ یک ایم آر آئی کے ذریعے مریضوں وہ سہولت ملی ہے جو کہ بین الاقوامی طورپرمیسر تھی اوریہ تمام سہولتیں فری آف کاسٹ ہیں۔

وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مریضوں کو بہترین سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں ۔فرینڈزآف پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی کاوشوں کی تحسین کرتا ہوں ۔ انہوںنے کہا کہ ائیر ایمبولینس شروع کرنے کاجائزہ لیںگے۔غریب آدمی کو معیاری علاج کیلئے ہسپتالوں میں جدید سہولتیں فراہم کریںگے۔

انہوںنے کہا کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ماڈل کو دوردراز اورپسماندہ علاقوں تک لیکرجائیںگے۔انہوںنے کہا کہ ہسپتالوں میں معیاری سہولتوں تک مریضوں کی رسائی ہمارا مشن ہے اورعام آدمی کیلئے ہیلتھ کیئر سسٹم کو خوب سے خوب تر بنائیں گے۔ انہوںنے کہا کہ میری خواہش ہے کہ دور دراز علاقوں میں بھی صحت کی معیاری سہولتیں 24 گھنٹے میسر ہوں۔

دل کے امراض کے جدید ہسپتال پسماندہ علاقوں میں بھی ہونے چاہئیں۔انہوںنے کہا کہ پسماندہ علاقوں میں صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کیلئے پلان مرتب کر رہے ہیں اورپنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے بورڈ آف مینجمنٹ کو جلد تشکیل دیا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں سالانہ اڑھائی لاکھ مریضوں کا علاج معالجہ ہورہا ہے اورمیں نے آج جدید کارڈیک ایم آر آئی اورسی ٹی انجیو کا افتتاح کیا ہے ۔

مجھے خوشی ہے کہ ہسپتال کی ایمرجنسی کو 200بستروں تک بڑھا دیا گیا ہے بلاشبہ اس ہسپتال میں سٹیٹ آف دی آرٹ سہولتیں موجود ہیں ۔میں ایمرجنسی بلاک کی تعمیرکیلئے فرینڈز آف پنجاب انسٹی ٹیوٹ کارڈیالوجی کاشکریہ ادا کرتا ہوں کیونکہ گوہر اعجاز اوران کے ساتھیوں نے اس حوالے سے قابل ستائش کام کیا ہے اورہم اس ماڈل کو مزید آگے بڑھائیںگے۔انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کی پنجاب حکومت کو محدودبجٹ ملا ہے اورہم اس میں رہتے ہوئے ہیلتھ کیئر سسٹم کی بہتری کے لئے کام کررہے ہیں ۔

ملتان انسٹی ٹیوٹ کارڈیالوجی اوروزیرآباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو اپ گریڈ کیا جائے گاجبکہ مظفر گڑھ میں رجب طیب اردوان ہسپتال ،ڈیرہ غازی خان اوربہاولپور میں کارڈیک سہولتوں کو مزید بہتر بنائیںگے اورصوبے کے عوام کو جلد واضح تبدیلی نظر آئے گی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ جس طرح پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی بنایا گیا ہے اورریسکیو 1122سروس کام کررہی ہے ،اسی طرح میں نے ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا خواب دیکھا ہے اورانشاء اللہ اس خواب کو پورا کر کے دکھائیں گے ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ سابق دور کے جو منصوبے اچھے ہیں وہ جاری رہیںگے۔مفاد عامہ کے کسی منصوبے کو بند نہیں کیا جائے گا۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم بڑے محکمے ہیں اور دونوں محکموں کو دو علیحدہ علیحدہ حصوں میں تقسیم کیا گیاہے اور میں سمجھتا ہوں کہ انہیں دوبارہ اکٹھا کرنا درست نہیں ۔

ایک اور سوال کے جواب میں عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں ہر کام میرٹ پر کیا جارہا ہے ۔افسروں کی تعیناتی بھی میرٹ پر ہورہی ہے ۔ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ میں اپنے آبائی علاقے جانا چاہتا ہوں لیکن مصروفیات کی وجہ سے وقت نہیں مل رہا ۔پنجاب میں تمام کام قواعد و ضوابط اورطریقہ کار کے مطابق ہورہا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے فرینڈز آف پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی کوششوں کی تعریف کی۔ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل،چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پروفیسر ندیم حیات ملک،فرینڈز آف پنجاب انسٹی ٹیوٹ کارڈیالوجی کے گوہر اعجاز،ایم ایس ہسپتال اور دیگر مخیر شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط