خیبر پختو نخواکی18اضلاع میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغازپیر سے شروع ہوگا

پانچ سال سے کم عمر کی46 لاکھ 43ہزارسے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے

جمعہ 9 نومبر 2018 17:21

خیبر پختو نخواکی18اضلاع میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغازپیر سے شروع ہوگا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2018ء) صوبہ خیبر پختو نخواکی18اضلاع میں12نومبر پیرکے روز سے تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا جارہاہے پولیو مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کی46 لاکھ 43ہزارسے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے اس اہم انسدادپولیو مہم کے انتظامات کے سلسلے میں ایمر جنسی آپر یشن سنٹر(ای او سی)خیبر پختو نخوامیں ایک اعلی سطحی اجلاس ای او سی کوآرڈینیٹر محمد عابد خان کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں صوبائی محکمہ صحت اورای پی آئی کے اعلی حکام، عالمی ادارہ اطفال (یو نیسیف ) ، ڈبلیو ایچ او، بی ایم جی ایف ،این سٹاف اور دیگر معاون اداروں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی اجلاس کے شرکاء نے پیر 12نومبرسے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور پولیو کے موذی وائرس کے خاتمے کے لیے نتیجہ خیز اقدامات سے متعلق تجاویز اور حکمت عملی پر اتفاق کیا ای او سی کوآرڈینیٹر محمد عابد خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس خصوصی پولیو مہم کو زیادہ سے زیادہ موثر انداز میں چلانے کے لئے تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں اس موقع پر انہوں نے شاہین مسلم ٹاون پر خصوصی توجہ دینے کی بھی ہدایت کی پیرکے روز سے شروع ہونے والی مہم پولیو کے حوالے سے خیبر پختونخوا کی18 اضلاع پشاور،چاسدہ،نوشہرہ ،مردان ،صوابی،ملاکنڈ، سوات ، لوئر دیر، اپر دیر، بٹگرام،چترال،بنوں، کوہاٹ،ٹانک،ہنگو،کرک،لکی مروت اورڈیرہ اسماعیل خان میں چلائی جارہی ہے جو ان اضلاع کی مقامی آبادی کے ساتھ ساتھ یہاں واقع افغان مہاجرین اور ٹی ڈی پیز کے کیمپوں میں بھی چلائی جارہی ہے مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کی46لاکھ 43 ہزار652بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اس مقصدکے لئے تر بیت یا فتہ پولیو ورکزر پر مشتمل21ہزار 138ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ان پولیو ٹیموں میں 15ہزار70موبائل ٹیمیں،1ہزار175فکسڈ ٹیمیں،799 ٹرانزٹ ٹیمیںاور 149رومنگ ٹیمیں شامل ہیںجبکہ مہم کی موثر نگرانی کے لئی3ہزار945ایریا انچا رجز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے انسداد پولیومہم کے دوران پولیس اوردیگر قا نون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے سیکو رٹی کے خاطر خواہ انتظامات کئے گئے ہیں محمد عابد خان نے معاشرے کے تمام طبقات پر زور دیا کہ مستقبل کو پولیو کے ہاتھوں معذوری سے بچانے اور ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے اس پولیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط