ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ماہر امراض ڈاکٹرز کے ساتھ ساتھ میڈیکل آفیسرز کی کمی کو پورا کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں ، فواد چوہدری

جبکہ چار تحصیلوں میں صحت، تعلیم اور ڈویلپمنٹ کے منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں

پیر 31 دسمبر 2018 18:55

ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ماہر امراض ڈاکٹرز کے ساتھ ساتھ میڈیکل آفیسرز کی کمی کو پورا کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں ، فواد چوہدری
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 دسمبر2018ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھو کھر،جہلم) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے جہلم ڈپٹی کمشنر دفتر میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترقیاتی کاموں میں تیزی لانے کے ساتھ ساتھ ضلع بھر کی چار تحصیلوں میں صحت، تعلیم اور ڈویلپمنٹ کے منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے صحت و تعلیم کے تمام جاری منصوبوں کے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ڈی ایچ کیو جہلم میں ڈاکٹرز کی کمی کو جلد پورا کیا جائے گا جبکہ آر ایچ سی دینہ کو اپ گریڈ کرتے ہوئے ٹی ایچ کیو لیول کا معیاری ہسپتال بھی بنایا جا رہا ہے ، انہوں نے بتایا ہے کہ دینہ آبادی کے اعتبار سے بڑا شہر ہے اور ٹی ایچ کیو ہسپتال وقت کی ضرورت کے مطابق تعمیر کیا جائے گا، اس ضمن میں محکمہ صحت پنجاب سے معاونت حاصل کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال کام کر رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سول ہسپتال کھیو ڑہ کو 20 بیڈز سے اپ گریڈ کرتے ہوئے 40 بیڈ ہسپتال بنایا جا رہا ہے جبکہ ڈائیلسز اور دل کے مریضوں کے لئے تحصیل پنڈ دادنخان اور کھیو ڑہ سے مخصوص ایمبولینس سروس کا آغاز بھی کیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا ہے کہ سروے کے مطابق آبادی کے لحاظ سے سرکاری سکولوں کو اپ گریڈ کرتے ہوئے تعلیم کی سہولیات سے آراستہ کیا جائیگا، انہوں نے سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر اسد منوچر کو ہدایت دی ہے کہ وہ پرائمری سکولوں کو مڈل اور مڈل سکولوں کو ہائی جبکہ ہائی سکولوں کو ہائر سیکنڈری سکول بنانے کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ تیار کریں۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے مزید بتایا ہے کہ نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں میں راغب کرنے کے لئے سپورٹس گراؤنڈز کے منصوبے بھی مالی سال 2018-19 میں شروع کیے جا رہے ہیں اور پہلے سے بنے منصوبوں پر ضروری کام مکمل کرتے ہوئے فعال بنایا جا رہا ہے ۔

اجلاس میں اے سی جہلم فیضان احمد،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر اسد، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اشتیاق احمد، اکسین بلڈنگ محمد جمیل، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز عزیز الرحمان اور دیگر محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ تحصیل پنڈ دادنخان کے درینہ پانی کے مسائل کو حل کرنے کے لئے پبلک ہیلتھ ڈیپارمنٹ اپنی کار کردگی میں بہتری لائے گا،جبکہ تھل ایریا رورل واٹر سپلائی کی نئی سکیم کے لئے حکومت پنجاب سے 15 کروڑ روپے کی منظوری لیکر پانی کے مسائل کا ازالہ کیا جائیگا۔

انہوں نے چاروں شہروں میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت صفائی ستھرائی کے انتظامات میں بہتری لانے اور پلانٹیشن کے عمل کو جاری رکھنے کے لئے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کیں اوربتایا ہے کہ سینیٹیشن اسٹاف میں اضافے کے لئے ورک چارج کی بنیادوں پر میونسپل کمیٹیوں میں سنٹری ورکرز بھرتی کر کے صفائی ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط