ترک کمپنی کی پنجاب میں میڈیکل آلات کی تیاری میں سرمایہ کاری کی پیشکش

ْوزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سے ٹی ایم ٹی کے چیئرمین عمر جیکن کی سربراہی میں وفد کی ملاقات وزیراعظم عمران خان کے دورہ ترکی سے دوطرفہ تعاون کی نئی راہیں کھل گئیں‘پروفیسر یاسمین راشد

ہفتہ 12 جنوری 2019 18:11

ترک کمپنی کی پنجاب میں میڈیکل آلات کی تیاری میں سرمایہ کاری کی پیشکش
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2019ء) ترکی کی میڈیکل آلات تیار کرنے والی بین الاقوامی شہرت یافتہ کمپنی ٹی ایم ٹی نے پنجاب میں طبی آلات کی تیاری کے شعبے میں سرمایہ کاری کی پیشکش کی ہے۔ اس ضمن میں ٹی ایم ٹی کے چیئرمین عمر جیکن کی سربراہی میں ایک وفد نے وزیر صحت پنجاب پروفیسر ڈاکٹر یاسمین راشد سے یہاں ملاقات کی اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کے حالیہ دورہ ترکی کے تناظر میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے مختلف پہلوئوں پر تبادلہ خیال کیا۔

ٹی ایم ٹی کمپنی نے میڈیکل آلات کی فراہمی کے لئے بھی پنجاب سے تعاون کی پیشکش کی۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پاکستان میں سیالکوٹ اور وزیرآباد میڈیکل آلات کی تیاری کے بڑے صنعتی مراکز ہیں۔

(جاری ہے)

اعلیٰ معیار کے سرجیکل آلات کی تیاری میں ترک کمپنی کے تعاون کا خیرمقدم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ٹی ایم ٹی بین الاقوامی سطح پر اچھی شہرت کی حامل ترک کمپنی ہے جو دنیا کے کئی ممالک میں میڈیکل اور سرجیکل آلات کی فراہمی کے شعبے میںعمدہ ساکھ رکھتی ہے۔

پاکستان میں اعلیٰ معیار کے طبی آلات کی تیاری میں ترکی کے تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ٹی ایم ٹی ریسکیو 1122 کی ایمبولینسوں کو بھی جدید آلات سے لیس کرنے میں تعاون کرے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے وزیراعظم کے حالیہ دورہ ترکی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان غیرملکی سرمایہ کاری کے لئے ذاتی طور پر کوشاں ہیں۔

ترکی پاکستان کا بہترین دوست ہے۔ دونوں خطے صدیوں سے سماجی، سیاسی اور مذہبی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے دورہ ترکی سے دوطرفہ تعاون کی نئی راہیں کھل گئی ہیں۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نہ صرف اپنی قوم بلکہ پوری مسلم امہ کی ترجمانی کرتے ہیں۔ وزیر صحت نے کہا کہ ٹی ایم ٹی کمپنی جدید ٹیکنالوجی پاکستان منتقل کرے کیونکہ یہاں نہ صرف سکیورٹی کی صورتحال بہتر ہونے سے سرمایہ کاری کا ماحول نہایت موزوں میسر ہے بلکہ سستی لیبر اور حکومت کی طرف سے مراعات بھی دستیاب ہیں۔

چیئرمین ٹی ایم ٹی عمر جیکن نے کہا کہ ان کی کمپنی یورپ سمیت کئی ممالک کو طبی آلات کی فراہمی کے شعبے میں خدمات فراہم کر رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے دورہ ترکی کے بعد ہم پاکستان میں طبی سہولیات کی بہتری کا آغاز پنجاب سے کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مالی منفعت سے قطع نظر پاکستان کی معیشت کے استحکام کے لئے ہر ممکن تعاون کرنا ہمارا مطمع نظر ہے۔ انہوں نے وزیر صحت کو دورہ ترکی کی بھی دعوت دی۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط