جنرل مشرف جیسے حکمرانوں نے امریکہ کو اقتدار ‘عزت و ذلت کا مالک تصور کر لیا ہے ۔ قاضی حسین احمد ۔۔اسرائیل اور بھارت سے تعلقات استوار کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں انہی مفاد پرست حکمرانوں کی وجہ سے سیاست بدنام ہے ۔پانچ روزہ تربیت گاہ اور جمعہ کے خطبہ سے خطاب

جمعہ 12 جنوری 2007 18:14

لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین12جنوری2007 ) متحدہ مجلس عمل کے صدر اور جماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمد نے کہا ہے کہ امریکہ مسلمانوں کو باہمی طور پر لڑانے کیلئے جنرل مشرف جیسے آلہ کار حکمرانوں کو استعمال کر رہا ہے ۔ اس سازش کو کامیاب بنانے کیلئے سیکولر طرز پر نصاب تعلیم استوار کیا جا رہا ہے کیونکہ مسلمانوں کو لادینیت کی طرف دھکیل کر ہی امت کے تصورکو خاک میں ملایا جا سکتا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز مرکزجماعت منصورہ میں کارکنان کی پانچ روزہ تربیت گاہ کے موقع پر خطاب اور حاضرین کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کیا ۔ قاضی حسین احمد نے کہا کہ آج کے دور میں امریکہ اپنی مادی ترقی کے زور پر ایک ایسے طاغوت کا روپ دھا ر چکا ہے کہ جو صرف اور صرف دنیا میں اپنے رواج کو فروغ دینا چاہتا ہے ۔

(جاری ہے)

جنر ل مشرف جیسے حکمرانوں نے امریکہ کو اقتدار اور عزت و ذلت کا مالک تصور کر لیا ہے اسی لئے وہ امریکی طاغوت کے سامنے سرتسلیم خم کرنے میں عاقبت خیال کرتے ہیں اور اسی کا درس دیتے ہوئے اسرائیل اور بھارت سے تعلقات استوار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

اسلام کی تعلیمات کے خلاف امریکی روشن خیالی اور اعتدال پسندی کا یجنڈا فروغ دیکر حکمران در اصل خود کو دھوکہ دے رہے ہیں ۔ آج انہی مفاد پر ست حکمرانوں کی وجہ سے سیاست بدنام ہے اور عوام اسے چال بازوں کی طرف سے لوگوں کو بے وقوف بنانے کا ذریعہ خیال کرتے ہیں ۔ قاضی حسین احمد نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ گزشتہ انتخابات میں دینی قوتوں کی کامیابی کی وجہ متحدہ مجلس عمل پاکستان ہے اور اسے ہر صورت میں برقرار رکھا جائے گا۔

دریں اثناء جامع مسجد منصورہ میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے قاضی حسین احمد نے کہا کہ سابق امریکی سیکرٹری خارجہ البرائٹ نے اپنی تازہ کتاب میں امریکہ کی ”لڑاؤ اور حکومت کرو“پالیسی کا احاطہ کرتے ہوئے کہا کہ عراق کے تیل پر امریکہ بطور سپر پاور حق فائق رکھتا ہے مگر اس کے حصول کیلئے امریکی خون بہانا کسی طرح جائز نہیں یہ مقصد عراق کو کرد ‘شیعہ اور سنی علاقوں میں تقسیم کر کے حاصل کیا جا سکتا ہے ۔

قاضی حسین احمد نے کہا کہ آج عراق میں امریکہ کی اسی پالیسی پر عمل کے نتیجے میں 6لاکھ سے زائد عراقی ہلاک ہو چکے ہیں اور اب بھی مسلکی بنیادوں پر فسادات نے بغداد سمیت دیگر علاقوں کا امن تباہ کر رکھا ہے ۔ قاضی حسین احمد نے کہا کہ پاک افغان بارڈر پر بارودی سرنگیں اور باڑ لگانے کا مقصد یہ ہے کہ علاقے میں موجود عقیدے کی بنیادوں پر رشتوں میں بندھے لوگ تقسیم ہو جائیں ۔

اس کے علی الرغم پاک بھارت سرحدوں کو سافٹ بارڈر بنانے کیلئے کوششیں جاری ہیں ۔ پنجاب حکومت کے زیر اہتمام ہندوؤں کا میلہ منعقد کرایا جا رہا ہے تا کہ ہندوانہ تہذیب یہاں رائج کی جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ جنرل مشرف حکومت کا سب سے پہلے پاکستان کا نعرہ دراصل اسے امت مسلمہ سے کاٹنے کی ایک کوشش ہے ۔ حکمرانوں کی ان دین اور ملک دشمن پالیسیوں سے نجات کیلئے ضروری ہے کہ عوام اپنی صفوں میں اتحاد کو فروغ دیں اور ایسے حکمرانوں کو ایوان اقتدار سے نکال باہر کرنے کیلئے کمر بستہ ہو جائیں ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی