پاکستان میں وقت سے پہلے پیداہونے والے بچوں کے حوالہ سے طبی پیچیدگیوں بارے آگاہی پیداکرناانتہائی اہم ہے‘یاسمین راشد

پنجاب کے پانچ اضلاع میں ماں بچہ ہسپتال بنائے جارہے ہیں،مریضوں کوطبی سہولیات کی فراہمی ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے‘صوبائی وزیر

منگل 2 اپریل 2019 16:52

پاکستان میں وقت سے پہلے پیداہونے والے بچوں کے حوالہ سے طبی پیچیدگیوں بارے آگاہی پیداکرناانتہائی اہم ہے‘یاسمین راشد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2019ء) صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے آج مقامی ہوٹل میں دی چلڈرن ہاسپٹل اینڈ انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈڈیتھ لاہوراورلندن سکول آف ہائی جین اینڈٹراپیکل میڈیسن کے زیراہتمام پہلی دوروزہ بین الاقوامی ریٹینوپیتھی پری میچورکانفرنس کے افتتاحی سیشن میں شرکت کی۔ اس موقع پرڈاکٹراسداسلم خان، پروفیسرسیمہ قیوم، پروفیسرمسعودصادق، امریکہ سے ڈاکٹرعمر، ڈاکٹرمعین اورمختلف ممالک سے آئے ڈاکٹرزحضرات بھی موجود تھے۔

ڈاکٹراسداسلم خان ودیگرمقررین کی جانب سے سرکاری ہسپتالوں میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی پر ڈاکٹریاسمین راشد کوخراج تحسین پیش کیاگیا۔کانفرنس میں وقت سے پہلے پیداہونے والے بچوں میں طبی پیچیدگیوں، بیماریوں اورعلاج سے متعلق آگاہی پرزوردیاگیا۔

(جاری ہے)

وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں وقت سے پہلے پیداہونے والے بچوں کے حوالہ سے طبی پیچیدگیوں بارے آگاہی پیداکرناانتہائی اہم ہے۔

وقت سے پہلے پیداہونے والے بچوں کا پہلے تیس دن میں آنکھوں کامعائنہ ضرورکروائیں۔وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر پنجاب کے پانچ اضلاع میں ماں بچہ ہسپتال بنائے جارہے ہیں۔ بچے ہمارے معاشرے کا انتہائی اہم حصہ ہوتے ہیں۔ صوبائی وزیر نے مزیدکہاکہ مریضوں کوبہترین طبی سہولیات کی فراہمی ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔اس وقت ہم پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ہیومن ریسورس سمیت تمام امورکوبہترکرنے کی کوشش کررہے ہیں۔محکمہ صحت پنجاب میں جلدخالی اسامیوں پربھرتی کرکے ڈاکٹرزودیگرشعبہ جات میں عملہ کی کمی دورکی جائے گی۔ صوبائی وزیر نے کانفرنس کے انعقادکروانے پرمنتظمین کومبارکباد دی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی