پولیس عوام کی داد رسی اور انہیں انصاف کی فراہمی کے لئے اپنے فرائض احساس ذمہ داری سے سرانجام دے ،مظلوم ، بے سہارااو رپسے ہوئے طبقات کے حقوق کے تحفظ اور انہیں فوری و سستے انصاف کی فراہمی کے بغیر پر امن معاشرہ تشکیل نہیں پا سکتا ،صوبے سے جرائم کا خاتمہ کر کے اسے امن کا گہوارہ بنانا میرا مشن ہے جسے ہر قیمت پر مکمل کروں گا ،،وزیراعلی پنجاب کا بادامی باغ قتل کیس کے ملز م گرفتار کرنے پر پولیس افسران کے لئے ا نعامات ،منشیات کی برآمدگی کے کیس میں بددیانتی برتنے والے پولیس افسران کو گرفتار کرنے کا حکم ،وزیراعلی سے سائلین کی ملاقات ، شکایات کے فوری ازالہ کا حکم

پیر 22 اکتوبر 2012 21:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔22اکتوبر۔ 2012ء) وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پولیس عوام کی داد رسی اور انہیں انصاف کی فراہمی کے لئے اپنے فرائض احساس ذمہ داری سے سرانجام دے- مظلوم ، بے سہارا اور پسے ہوئے طبقات کے حقوق کے تحفظ او رانہیں فوری و سستے انصاف کی فراہمی کے بغیر ملک کی ترقی او رپر امن معاشرے کی تشکیل ممکن نہیں- صوبے سے جرائم کا خاتمہ کر کے اسے امن کا گہوارہ بنانا میرا مشن ہے جسے ہر قیمت پر مکمل کروں گا-وزیراعلی نے بادامی باغ قتل کیس کے ملز م کو گرفتار کرنے پرپولیس افسران کے لئے انعامات کا اعلان کیا جبکہ برآمد شدہ منشیات کے کیس میں بد دیانتی اور غفلت برتنے والے پولیس افسران کو گرفتار کر کے ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا -وہ ماڈل ٹاؤن میں مختلف اضلاع سے آئے ہوئے سائلین کی شکایات سن رہے تھے- ممبر قومی اسمبلی پرویزملک، انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب، سیکرٹری پراسیکیویشن اورپولیس کے سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے-وزیراعلی نے سائلین کی شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ان کے ازالے کیلئے موقع پر ہی احکامات جار ی کئے- وزیراعلی محمد شہبازشریف نے پولیس افسران سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ اضلاع میں کھلی کچہریاں باقاعدگی سے لگائی جائیں اور لوگوں کو انصاف کی فراہمی کے لئے پولیس افسران اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں-انہوں نے کہا کہ ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے ظلم و جبر ،ناانصافی او رحق تلفی کے کلچر کو ختم کرنا ہوگا -سرکاری افسران او رادارے قانون کی حکمرانی اورانصاف کی بالا دستی کے لئے اپنا کردار ا دا کریں-عوام کی داد رسی اور ان کی تکالیف کے ازالے میں کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی-وزیراعلی محمد شہبازشریف نے بادامی باغ میں دوہرے قتل کے ملزم کی گرفتار ی پر ڈی ایس پی عابد حسین اور انسپکٹر شبیر احمد کو شاباش دیتے ہوئے ان کے لئے بالترتیب2لاکھ اور ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کیاجبکہ ایک دوسرے کیس میں ملزمان سے برآمد کی گئی 92کلو منشیات میں بد دیانتی برتنے اور لیت ولعل سے کام لینے والے ذمہ دار پولیس افسران کو گرفتار کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا اورکیس کی مکمل تفتیش کر کے ایک ہفتے کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی - انہوں نے کہاکہ دیانتداری سے فرائض سرانجام دینے والے پولیس افسران کی حوصلہ افزائی جبکہ فرائض میں غفلت برتنے والوں کو محکمے میں برداشت نہیں کیا جائے گا- ننکانہ صاحب سے ایک معمر خاتون نے اپنے خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ وزیراعلی سے ملاقات کی اور بتایا کہ اس کے بیٹے کو گزشتہ 3ماہ سے پولیس نے حراست میں رکھا ہواہے اور اس کے خلاف ایک کلو منشیات کا جھوٹا مقدمہ بنایا گیاہے -وزیراعلی نے انسپکٹر جنرل پولیس کو ہدایت کی کہ اس واقعہ کی مکمل تفتیش کی جائے اور اگر غلط مقدمے کا گھناؤنا جرم ثابت ہوجائے تو ذمہ دار پولیس افسران او راس میں اعانت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے او راس حوالے سے انہیں مکمل رپورٹ پیش کی جائے -وزیراعلی نے متاثرہ خاندان کی درخواست پر ملزم کو عید کا تہوار اپنے خاندان کے ساتھ گزارنے کا اہتمام کرنے کی بھی ہدایت کی -پولیس کو چوہنگ سے دوہرے قتل میں ملوث ملزم کو ایک ہفتے کے اندر گرفتار کرنے کا حکم دیتے ہوئے شہبازشریف نے متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی -

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی