پاکستان میں سعودی امدادی ادارے آئی آئی آر او کی طرف سے اسلام آبادمیں مستحقین میں قربانی کا گوشت تقسیم ،آئی آئی آر او کی ملک بھر کے28 اضلاع میں 15 ہزار فیملیز کیلئے سینکڑوں جانوروں کی قربانی ،قربانی سے سیلاب اور زلزلہ سے متاثرہ اضلاع کے مستحقین ،یتامہ ، مساکین اور دیگر طبقات کے 75ہزار سے زائد مستفید ،سعودی عرب اور پاکستان دو قالب اور ایک جان ہیں ،سعودی عرب دنیا بھر میں دردمندوں کی خدمت سعادت سمجھتا ہے ، پاکستان میں خصوصیت کے ساتھ متاثرین اور مستحقین کی خدمت کرکے ہم خوشی محسوس کرتے ہیں،پاکستان میں سعودی سفیر عبد العزیز بن ابراہیم الغدیر کی آئی آئی آر او کی قربان گاہ کا جائزہ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت

پیر 29 اکتوبر 2012 22:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔29اکتوبر ۔2012ء) پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر ڈاکٹر عبد العزیز الغدیر نے آئی آئی آر او کی طرف سے اسلام آبادمیں مستحقین میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا ۔آئی آئی آر او نے ملک بھر کے28 اضلاع میں پندرہ ہزار فیملیز کیلئے سینکڑوں جانوروں کی قربانی کی ۔قربانی سے بالخصوص سیلاب اور زلزلہ سے متاثرہ اضلاع کے مستحقین ،یتامیٰ ، مساکین اور دیگر طبقات کے 75000ہزار سے زائد لوگ مستفید ہوئے ۔

سفیر خادم الحرمین الشریفین ڈاکٹر عبد العزیز بن ابراہیم الغدیر نے آئی آئی آر او کی قربان گاہ کا جائزہ لیا ۔اور قربانی کا گوشت خواتین و حضرات میں تقسیم کیا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دکھی انسانیت کیلئے آئی آئی آر او کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان دو قالب اور ایک جان ہیں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب دنیا بھر میں دردمندوں کی خدمت سعادت سمجھتا ہے جبکہ پاکستان میں خصوصیت کے ساتھ متاثرین اور مستحقین کی خدمت کرکے ہم خوشی محسوس کرتے ہیں قبل ازیں پروجیکٹ کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے رابطہ عالم اسلامی، انٹرنیشنل اسلامک ریلیف آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل عبدہ بن محمد عتین نے کہا کہ سیزنل پروجیکٹ کے تحت ہر سال آئی آئی آر او دنیا بھر میں لاکھوں بڑے اور چھوٹے جانوروں کی قربانی کرتی ہے اور اس کا گوشت معاشرے کے اُن افراد تک پہنچایا جاتا ہے جو خود قربانی کی سکت نہیں رکھتے یا پھر قدرتی آفات،جنگ اور اس جیسے دیگر مسائل سے دوچار علاقے کے لوگوں میں تقسیم کیا جاتا ہے آئی آئی آر او دنیا بھر میں اس سال بھی لاکھوں جانوروں کی قربانی کررہا ہے جنمیں سے 15000فیملیز کیلئے پاکستان کے مختلف اضلاع بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے قربانی کی جارہی ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں خادم الحرمین الشریفین کے سفیر ڈاکٹر عبد العزیز بن ابراہیم الغدیر کی خصوصی ہدایات پر عید سے قبل متاثرین تک عید گفٹ کی تقسیم کا عمل مکمل ہوچکا ہے اور اب قربانی پروجیکٹ کا عمل بھی تین دنوں تک جاری رہنے کے بعد مکمل ہوا انہوں نے کہا کہ اسلام آباد اور اسکے مضافات میں آباد مستحقین ،یتامیٰ و مساکین کی5000فیملیز میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا گیا جبکہ دیگر مقامات میں مانسہرہ،بالاکوٹ،گلگت ،غذر،سکردو، مردان،پشاور،سوات،کشمیر،باغ،سکھر،جہلم ،بٹگرام اور دیگر مقامات شامل ہیں میں قربانی کرکے گوشت متاثرین ،مستحقین ،مساکین اور سفید پوش فیملوں میں تقسیم کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس تقسیم کا آغاز سعودی سفیر نے اسلام آباد میں اپنے ہاتھوں سے کیا انہوں نے کہا کہ ذولحج عالم اسلام کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل مہینہ ہے اسی مبارک ماہ میں حج کا فریضہ ادا کیا جاتا ہے جبکہ عید الاضحی بھی انہی ایام میں ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آئی آئی آر او کی خدمات کا دائرہ کار بہت وسیع ہے اور اپنے مستقل شعبہ جات سمیت ہنگامی بنیادوں پر اللہ کے فضل و کرم سے آئی آئی آر او نے اپنی بساط سے بڑھ کر خدمات اداکیں ہیں اور یہ سلسلہ جاری وساری ہے انہوں نے سعودی حکومت اور آئی آئی آراو کا یہ عزم ایک بار پھر دہرایا کہ پاکستان اور سعودی عرب آپس میں مظبوط رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں اس لیے سعودی ادارے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان اور پاکستانی عوام کے شانہ بشانہ ہیں اور رہیں گے۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط