پاکستان نے فیس بک سے پولیو ویکسین کے خلاف مواد ہٹانے کا مطالبہ کر دیا

مہم پر اثر پڑ رہا ہے ،پولیو رضاکاروں کی زندگیوں کو بھی خطرات لاحق ہیں، ترجمان وزیر اعظم برائے انسداد پولیسو مہم

ہفتہ 4 مئی 2019 14:38

پاکستان نے فیس بک سے پولیو ویکسین کے خلاف مواد ہٹانے کا مطالبہ کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2019ء) پاکستان نے سماجی رابطے کی معروف ویب سائٹ 'فیس بک سے پولیو ویکسین کے خلاف مواد ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے مہم پر اثر پڑ رہا ہے جبکہ پولیو رضاکاروں کی زندگیوں کو بھی خطرات لاحق ہیں۔تفصیلات کے مطابق چند ہفتوں میں ملک میں سوشل میڈیا پر پولیس ویکسین سے بچوں کی ہلاکت کے حوالے سے جھوٹی خبریں اور جعلی ویڈیو سامنے آئی تھیں جس پر کئی ہزار ویوز اور شیئرز سامنے آئے تھے خبروں کے بعد ہزاروں والدین نے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کردیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم کے ترجمان برائے انسداد پولیو مہم بابر بن عطا نے کہا کہ والدین کا فیس بک پروپیگنڈا کی وجہ سے پولیو ویکسین سے انکار ملک سے پولیو کے خاتمے میں بڑی رکاوٹ بن رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے فیس بک انتظامیہ سے درخواست کی کہ اس طرح کے پروپیگینڈا کو اپنے پلیٹ فارم سے ہٹائے۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ پولیو کے خلاف مہم میں ملک بھر میں کم از کم 3 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ہی پشاور کے علاقے بڈھ بیر سے غیر تصدیق شدہ خبریں آئی تھیں کہ پولیو ویکسین کے باعث چکر اور پیٹ درد کی شکایت پر کئی بچوں کو ہسپتالوں میں لایا گیا اور سیکڑوں بچوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال بھی پہنچایا گیا تھا جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا تھا۔ان افواہوں کو مزید تقویت مساجد سے ہونے والے اعلانات سے ملی جس میں والدین کو بچوں کو پولیو کے قطرے نہ پلانے کی تاکید کی گئی تھی، اس اضطراب میں سوشل میڈیا پر ویکسینیشن کے خلاف وائرل ہونے والی ویڈیو سے مزید پیچیدگی پیدا ہوئی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی