ملک بھر میں رواں سال کے دوران ڈینگی کیسز کی تعداد 9 ہزار تک جاپہنچی

سندھ میں زیادہ سے زیادہ 8 افراد، اسلام آباد اور بلوچستان میں 3، 3 پنجاب سے 2 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں، ڈاکٹر رانا صفدر

جمعہ 20 ستمبر 2019 16:41

ملک بھر میں رواں سال کے دوران ڈینگی کیسز کی تعداد 9 ہزار تک جاپہنچی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) ملک بھر میں رواں سال کے دوران اب تک 8 ہزار 933 سے زائد ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے ، وائرس کی وجہ سے 16 افراد اپنی جان سے بھی ہاتھ دھو چکے ہیں۔نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے چیف آف ڈیزیز سرویلنس ڈویژن ڈاکٹر رانا صفدر کے مطابق سندھ سے 2 ہزار 132 کیسز، پنجاب سے 2 ہزار 76، بلوچستان سے ایک ہزار 772، خیبر پختونخوا سے ایک ہزار 612، وفاقی دارالحکومت سے ایک ہزار 206 اور آزاد جموں و کشمیر سے 92 کیسز رپورٹ ہوئے۔

جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں یہ وبا بری طرح پھیل گئی جبکہ پنجاب میں سامنے آنے والے 43 کیسز کا تعلق دیگر صوبوں سے تھا۔انہوںنے کہاکہ سندھ میں زیادہ سے زیادہ 8 افراد، اسلام آباد اور بلوچستان میں 3، 3 پنجاب سے 2 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر صفدر کے مطابق راولپنڈی میں ایئرپورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی، گلبہار اسکیم، وکیل کالونی، ڈھوکی منشی اور کوٹ جبی سے کیسز سامنے آئے جبکہ اسلام آباد میں موہرا نگیال اور یو سی کھرپا سے کیسز رپورٹ ہوئے۔

این آئی ایچ میں جڑواں شہر سے آنے والے نمونوں سے معلوم ہوا کہ ڈین 2 (ڈینگی وائرس کا ٹائپ 2) پھیل رہا ہے جو اس سے قبل 2017 میں بھی سامنے آیا تھا۔ڈاکٹر رانا صفدر نے بتایا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں نشاندہی کیے گئے مقامات پر کارروائی کی جارہی ہے جس میں آگاہی مہم اور قابو پانے کے لیے اقدامات شامل ہیں، اس کے تحت مچھر دانی، پانی کے برتنوں کو ڈھانپنے کے حوالے سے آگاہی، مچھروں کے انڈوں کو روکنے کے کیمیکلز، گھر گھر پمفلٹس کی تقسیم، مساجد سے اعلانات اور متاثرہ لوگوں کے درمیان اجلاس منعقد کرنا شامل ہے۔

علاوہ ازیں راولپنڈی کے کمشنر کی صدارت میں ہونے والے اجلاس کے بعد انہوں نے بتایا کہ نیم سرکاری اور نجی ہسپتالوں نے ڈینگی کے مریضوں کے لیے 260 بستر فراہم کیے ہیں جبکہ ہولی فیملی ہسپتال کو اسٹاف کو تربیت دینے کی ہدایت کردی گئی ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی