پولیوکے خاتمے کیلئے حکومت نے پلان وتخمینہ مرتب کرلیا ،

انشاء اللہ آئندہ دوتین سال تک پولیو پرمکمل قابوپا لیاجائیگا،ظفر مرزا

جمعہ 25 اکتوبر 2019 16:54

پولیوکے خاتمے کیلئے حکومت نے پلان وتخمینہ مرتب کرلیا ،
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2019ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرظفرمرزانے کہاہے کہ پولیوکے خاتمے کیلئے حکومت نے ایک پلان وتخمینہ مرتب کیاہے جس کے مطابق انشاء اللہ آئندہ دوتین سال تک پولیو پرمکمل قابوپالیاجائیگا،آئندہ ماہ نومبر سے پولیوکے خاتمے کیلئے خصوصی مہم کاآغازکررہے ہیںجس کے مثبت نتائج برآمدہوںگے،جن علاقوںمیںپولیوکیسز زیادہ رونما ہوئے ہیںان علاقوںمیںسماجی سروسزکے دیگرمنصوبے بھی شروع کررہے ہیں، انسانی اور سماجی ترقی موجودہ حکومت کی ترجیحات میںشامل ہیںاوران پالیسیوںکے نفاذپربرق رفتاری سے عملدرآمدجاری ہے،پولیوپروگرام میںانتظامی،لیڈرشپ اور تکنیکی طورپر مزیدتبدیلی لارہے ہیں،پولیوکے حالیہ کیسزپروزیراعظم عمران خان نے نوٹس لیاہے،پولیوخاتمے کے حوالے سے وزیراعظم کے واضح احکامات ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پولیوکے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوںپراقدامات اٹھارہے ہیں،ہم سب کوسیاست سے بالاترہوکرپولیوکے خاتمے کیلئے کرداراداکرناچاہئے،پولیو مہم کیخلاف پراپیگنڈہ افسوسناک ہے،یہی دوقطرے بچوںکی زندگی بچاسکتی ہے۔انہوںنے کہاکہ پولیوکے خاتمے کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیںکریںگے،ملک میں37ملین بچوںکامستقبل دائوپرنہیں لگاسکتے۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے پشاورمیںپولیوخاتمے کے حوالے اجلاس کی صدارت کے بعدذرائع ابلاغ کے نمائندوںسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرصوبائی وزیربرائے صحت ڈاکٹرہشام اللہ خان بھی موجودتھے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرطفرمرزانے کہاکہ محکمہ صحت میںاصلاحات کے حوالے سے وفاقی اورصوبائی حکومتیں ایک پیج پرہیں،صوبائی حکومت کیساتھ مکمل تعاون کریںگے،ڈاکٹرزکی جائزمطالبات پربات کرنے کیلئے تیارہیںلیکن اگر محکمہ صحت میںاصلاحات نہ ہوسکی توعام آدمی متاثرہوگا۔

انہوںنے کہاکہ پرائمری ہیلتھ کیئرریفارمزبھی لارہے ہیںجس سے ہسپتالوںپربوجھ کم ہوجائیگا،ماضی کی حکومتوںنے ہیلتھ کیئرکونظراندازکیاجس کے منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پولیوخاتمے کے حوالے سے تمام سرگرمیاںوزیراعظم عمران خان خودمانیٹرکررہے ہیں،حکومت پاکستان صحت کی سہولیات فراہم کرنیوالوں،ویکسینیڑزاوروالدین کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔انہوںنے کہاکہ پولیوکاخاتمہ پورے صحت نظام کی ذمہ داری ہے یہ محض ایک پروگرام نہیںہے،معاشرے کے ہرفردکواس اس بیماری کے خاتمے میںاپناکرداراداکرناچاہئے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی