ڈسٹرکٹ کورنگی میں ٹائیفائیڈ سے بچائو کے لئے 18تا 30نومبرتک مہم چلائی جائے گی ،مہم کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب

مرض غیر معیاری غذا،آلودہ پانی سے پھیلتا ہے احتیاط کے ذریعے ٹائیفائیڈ سمیت تمام امراض پر قابو پایا جاسکتا ،محکمہ ہیلتھ کے افسران اور طبی ماہرین کا اظہار خیال

جمعرات 31 اکتوبر 2019 16:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2019ء) چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہاکہ XDR(ٹائیفائیڈ )سے اب تک صوبہ سندھ میں 10ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں مرض کا تیزی سے پھیلنا تشویش ناک ہے ،ٹائیفائیڈ کی روک تھام اور عوام کو مرض سے محفوظ رکھنے کے لئے فوری اقدام کے تحت محکمہ ہیلتھ کی جانب سے 18تا 30نومبرتک ٹائیفائیڈ بخار کے خلاف کونجوگیٹ ویکسین (ٹی سی وی ) مہم سندھ اور کراچی سمیت ڈسٹرکٹ کورنگی میں بھی چلا ئی جائیگی عوام دوران مہم اپنے 9ماہ سے 15سال تک بچوں کو انسداد ٹائیفائیڈ ویکسین لازمی پلائیں ،مہم کے دوران موبائل ٹیمیں گھر گھر جاکر ویکسین پلائیں گی اس کے علاوہ اہم چوراہوں پبلک مقامات اور ضلع کورنگی میں قائم حکومت سندھ اور بلدیہ کورنگی کے طبی مراکز میں ویکسین پلانے کے حوالے سے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے DMCکورنگی کے مرکزی آفس ملیر ماڈل زون کے کمیٹی ہال میں ٹائیفائیڈ مہم کے انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ملیر زون بشیر عباسی ،ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن بلدیہ کورنگی سلمان حیدر ،THOملیر ڈاکٹر وجے جیسرانی ،DEOڈاکٹر معید مرتضی ،کمیونیکشن آفیسر ماڈل کالونی طارق خان ،ڈسٹرکٹ کمیونیکشن آفیسر ماریہ شیراز کے علاوہ بلدیہ کورنگی محکمہ تعلیم کے افسران ،محکمہ ہیلتھ حکومت سندھ اور بلدیہ کورنگی کے افسران ،NGO,sنمائندوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی ۔

(جاری ہے)

چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہاکہ عوام موبائل ٹیمیں جو گھر گھر ٹائیفائیڈ ویکسین مہم کے دوران آپ کے گھروں پر آئیں ان سے مکمل تعائون کریں اور اپنے 9تا 15سال تک کے بچوں کو ویکیسن لازمی پلوائیں انہوںنے عوام کو مکاطب کرتے ہوئے کہاکہ واضح رہے کہ ہم اور آپ ملکر ہی باہمی تعاون سے ٹائیفائیڈ کے اس مہم کو کامیاب بنا کر نہ صرف مرض سے بچ سکتے ہیں بلکہ ایک صحت مند معاشرے کے قیام میں بھی مددگار بن سکتے ہیں چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے مہم کے دوران فرائض انجام دینے والے ہیلتھ وزیٹرز کو بھی ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض نیک نیتی کے ساتھ احسن طریقے سے انجام دیں اور اس بات کو یقینی بنا ئیں کہ مہم کے دوران کوئی بھی علاقہ ٹائیفائیڈ ویکسین مہم کے دوران ویکیسن پلانے سے رہ نہ جائے اجلاس میں محکمہ ہیلتھ کے افسران و طبی ماہرین نے ٹائیفائیڈ بخار کے خلاف کونجوگیٹ ویکسین (ٹی سی وی ) مہم کے حوالے سے ڈسٹرکٹ کورنگی کے چاروں زون جن میں شاہ فیصل ،ملیر ماڈل ،کورنگی اور لانڈھی زونز شامل ہیں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ،انہوںنے بتا یا کہ 18تا 30نومبرتک چلائی جانے والی ٹائیفائیڈ بخار کے خلاف کونجوگیٹ ویکسین (ٹی سی وی ) مہم کے دوران 9ماہ تا 15سال تک کے بچوں کو ویکیسن پلائی جائیگی اس مہم میں جہاں محکمہ ہیلتھ حکومت سندھ کا مکمل تعاون رہے گا وہیں بلدیہ عالیہ کورنگی اور ان کے منتخب نمائندوں سے بھی مدد حاصل کی جائیگی ،مہم کے دوران اسکولوں ،اہم پبلک مقامات ،بس اسٹاپس ،ائر پورٹ ،ریلوے اسٹیشنز پر ویکیسن پلانے کے لئے خصوصی کیمپس لگانے کے علاوہ گھر گھر ویکسین پلائے جائیں گے ،اجلاس میں طبی ماہرین نے XDR(ٹائیفائیڈکے مضر اثرات کے حوالے سے تفصیلات بتا تے ہوئے کہاکہ دنیا میں ہر سال 2کروڑ سے زائد افراد ٹائیفائیڈ بخار کا شکار ہوتے ہیں جن میں 6لاکھ سے زائد متاثر افراد ہلاک ہوجاتے ہیں ایشیا میں پاکستان اور بھارت مرض سے متاثر ممالک میں سر فہرست ہیںمرض غیر معیاری غذا،آلودہ پانی سے پھیلتا ہے احتیاط کے ذریعے ٹائیفائیڈ سمیت تمام امراض پر قابو پایا جاسکتا۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط