بھارت کی آشیرباد پر بنگلہ دیش حکومت جماعت اسلامی کے رہنماؤں اور کارکنوں کا قتل عام بند کرے‘جماعت اسلامی آزاد کشمیر کل کشمیر ‘گلگت بلتستان اور پاکستان میں مقیم مہاجرین بنگلہ دیش میں ہوئے ظلم کیخلاف مظاہرے کرے گی، علماء کرام خطبات جمعہ میں بنگلہ دیش میں ہونے والے ظلم کو بے نقاب کریں‘بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کا گرنے والے خون اسلامی انقلاب کو جنم دے گا اور بھارتی کالونی بنانے والے منہ کی کھائیں گے، امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر عبدالرشید ترابی کی مرکزی ذمہ داران سے بات چیت

جمعرات 14 مارچ 2013 14:42

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 14مارچ 2013ء) امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں بھارت کی ایماء پر جو ریاستی دہشت گردی کی جا ری ہے۔اسے فی الفور بند کیا جائے بنگلہ دیش میں ریاستی دہشت گردی کا ذمہ دار بھارت ہے۔بھارت نے مسئلہ کشمیر کا پر امن حل کا موقع ضائع کر دیا اب پہلے سے زیادہ مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا،کشمیری اپنی جدوجہد آزادی کو ایک بار پھر اپنے گرم گرم لہو سے زندہ کریں گے۔

وہ جمعرات کو جماعت اسلامی کے مرکزی ذمہ داران سے گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی آزاد کشمیر آج آزادکشمیر گلگت بلتستان اور پاکستان میں مقیم مہاجرین بنگلہ دیش میں ہونے والے ظلم کے خلاف مظاہرے کرے گی،مظاہرے دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر کیے جائیں گے،علماء کرام خطبات جمعہ میں بنگلہ دیش میں ہونے والے ظلم کو بے نقاب کریں،بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کا گرنے والے خون اسلامی انقلاب کو جنم دے گا اور بھارتی کالونی بنانے والے منہ کی کھائیں گے،ہندوستان نے پرامن حل کے مواقعے ضائع کر دئیے اب پہلے سے بھی زیادہ شدت کے ساتھ مزاحمت شروع ہو گی، آزاد کشمیرمیں تمام جماعتوں کے ساتھ مل کر اہل بنگلہ دیش کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرے کیے جائیں گے،بنگلہ دیش میں ہندوستان کی اشیر باد سے جو کام حکومت کررہی ہے اس سے ثابت ہوتاہے کہ وہ بنگلہ دیش کو ہندوستان کی کالونی بنانا چاہتی ہے،اسلام کا خاتمہ کرکے بنگلہ دیش کو حقیقی کالونی بنانے کی کوشش پوری امت کے لیے لمحہ فکریہ ہے،انھوں نے جماعت اسلامی اور نوجوانوں کے قتل عام اور سزاوں کے خلا ف اقوام متحدہ اور او ائی سی سمیت دیگر انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس کا نوٹس لیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی