جمس میں ادویات کی قلت، ڈائریکٹر کی کرپشن اور فراہمی آب کے منصوبے میں تاخیرکے خلاف تیسرے بھی احتجاج

منگل 26 نومبر 2019 17:08

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2019ء) پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی جانب سے جمس میں ادویات کی قلت، ڈائریکٹر کی کرپشن اور فراہمی آب کے منصوبے میں تاخیرکے خلاف تیسرے بھی احتجاج کا سلسلہ جاری رہا کارکنان نے جلوس نکال کر پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی جانب سے جمس اسپتال میں ادویات کی قلت، ڈائریکٹر جمس کی کرپشن اور فراہمی آب کے منصوبے میں تاخیر و کرپشن کے خلاف شروع کی گئی احتجاجی تحریک تیسرے روز بھی جاری رہی، کارکنان نے شہید بھٹو آفیس سے ایک احتجاجی جلوس سید انعام شاہ، آپولو مل، نثار ٹانوری، اسرار سرکی، منظور بھٹو، سرور رند، قربان علی، نگار بروہی، نادر سرکی اور دیگر کی قیادت میں نکالا گیا، مظاہرین نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ اٹھا کر شہر کی مختلف شاہراہوں پر مارچ کیا اور جمس انتظامیہ کے خلاف شدید نعریبازی کی، مظاہرین نے ڈی سی چوک پر دھرنا دیکر روڈ پلاک کردیا جس کے باعث ٹریفک معطل ہوگئی، بعدازاں مظاہرین پریس کلب کے سامنے پہنچے جہاں جلوس جلسے کی صورت اختیار کرگیا اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یو ایس ایڈ کی جانب سے بنائے گئے جمس اسپتال کو سازش کے تحت تباہ کیا جارہا ہے نااہل اور کرپٹ ڈائریکٹر کو مقرر کیا گیا ہے جو جمس اسپتال کے فنڈزکو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے، انہوں نے کہا کہ جمس میں کرپشن کی نیب اور ایف آئی اے تحقیقات کرے، رہنماؤں نے مزید کہا کہ یو ایس ایڈ کے فراہمی آب کے منصوبے کو بھی ناکام کردیا گیا ہے کئی سالوں سے پینے کے پانی کی اسکیم تعطل کا شکار ہے شہری پینے کے پانی کی بوند بوند کے لیے ترس رہے ہیں کئی علاقوں میں ابھی تک پائپ لائن ہی نہیں بچھائی گئی، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ یو ایس ایڈ کے منصوبوں میں ہونے والی کرپشن کا نوٹس لیا جائے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے، بصورت دیگر ہماری تحریک جاری رہے گی۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط