4.5 ملین ڈالر کی جاپانی امدادسے 2 کروڑ بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کا ہدف حاصل ہو سکے گا

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا کا جائیکا اور یونیسیف کے درمیان معاہدے پر دستخطوں کی تقریب سے خطاب

بدھ 11 دسمبر 2019 14:51

4.5 ملین ڈالر کی جاپانی امدادسے 2 کروڑ بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کا ہدف حاصل ہو سکے گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2019ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا ہے کہ حکومت جاپان پولیو ویکسین کی خریداری کیلئے پاکستان کو 4.5 ملین ڈالر کی امداد فراہم کرے گی، اس امداد سے پاکستان انسداد پولیو پروگرام دسمبر 2019ء سے نومبر 2020ء تک پانچ سال تک کے 2 کروڑ بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کا ہدف حاصل کرسکے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو جائیکا اور یونیسیف کے درمیان معاہدے پر دستخطوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ 4.5 ملین ڈالر کی امداد سے پولیو سے بچاؤ کی ویکسین کی خریداری کی جائے گی اور مذکورہ امداد سے 22.69 ملین پولیو کے قطروں کی خریداری کی جائے گی جس سے 2 کروڑ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

جس کا پولیو کے خاتمے میں کلیدی کردار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ "پاکستان کو اس وقت پولیو کے خاتمے میں مشکل صورتحال کا سامنا ہے تاہم حکومت پاکستان ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے اور ہرممکن کوشش کررہی ہے کہ پولیو ویکسین تمام بچوں تک پہنچے۔ پاکستان کو پولیو سے پاک ملک بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ "حکومت جاپان کی مسلسل امداد سے بہترین معیار کی پولیو مہمات ممکن ہوسکیں گی اور پانچ سال سے کم عمر بچوں تک پولیو ویکسین کی رسائی ممکن ہوسکے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے حالیہ برسوں میں پولیو وائرس پر بڑی حد تک قابو پایا ہے تاہم 2019 میں پولیو مہمات میں بڑے پیمانے پر انسداد پولیو قطروں سے رہ جانے والے بچوں کی وجہ سے پولیو کیسز رپورٹ ہوئے۔ رواں سال پولیو کے 94 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں زیادہ کیسز خیبرپختونخوا سے رپورٹ ہوئے ہیں۔پاکستان انسداد پولیو پروگرام 2020 میں پولیو وائرس کے خاتمے کیلئے موثر پولیو مہمات کی منصوبہ بندی کر چکا ہے جن میں 3 قومی انسداد مہمات اور 3 ضمنی قومی مہمات ہوں گی۔

پولیو کے خاتمے کیلئے بچوں کو ہر مہم میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانا اشد ضروری ہیں۔ جس سے نہ صرف پولیو وائرس کا تدارک ممکن ہوسکے گا بلکہ بچوں کی قوت مدافعت میں بھی اضافہ ہوگا۔ حکومت جاپان 1996ء سے پاکستان میں پولیوکے خاتمے کے پروگرام کے ساتھ تعاون کررہی ہے۔ حکومت جاپان کی طرف سے اب تک انسداد پولیوکے خاتمے کیلئے 221.87 ملین امریکی ڈالر (24،128 ملین جاپانی ین) کے فنڈزفراہم کئے جا چکے ہیں۔

اس موقع پر پاکستان میں جاپانی سفارتخانے میں تعینات یوسوک شیندو نے کہا کہ حکومت جاپان، حکومت پاکستان اور یونیسیف کے ساتھ مل کر پاکستان سے پولیو کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے اورامید کی جاتی ہے کہ حکومت پاکستان ملک سے اس موذی مرض کے خاتمے کیلئے اپنی کوششوں میں مزید بہتری لے کر آئے گی اور عوام کو اس موذی مرض کی آگاہی میں موثر کردار ادا کرے گی۔

اس موقع پر پاکستان میں یونیسیف کی سربراہ آئیڈہ گرما نے کہا کہ یونیسیف جاپانی عوام اور حکومت جاپان کی پولیو کے خاتمے کیلئے کوششوں پر مشکور ہے۔ حکومت جاپان کی جانب سے امداد کا اعلان ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب کہ پاکستان کو پولیو وائرس کی روک تھام کیلئے کوششیں تیز کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ اس امداد سے پاکستان میں بچوں کی قوت مدافعت میں اضافہ ہوگا۔

" انہوں نے مزید کہا، "مجھے یقین ہے کہ ہم حکومت پاکستان کے مستقل عزم اوردوسرے اتحادیوں کی مدد سے بہت جلد پاکستان کو پولیو سے پاک بنانے کا ہدف حاصل کرلیں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں جائیکا کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان میں پولیو وائرس کے خاتمے کیلئے تمام سٹیک ہولڈر بہترین کوششیں بروئے کار لا رہے ہیں۔ ہمیں فخر ہے کہ جائیکا پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کررہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا جائیکا کو امید ہے کہ ویکسین بچوں کی قوت مدافعت میں اضافہ کرے گی اورپولیو ویکسین کا والدین اور پولیو ورکرز کے تعاون سے موثر استعمال ہوگا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی