وزیراعظم اداروں میں اصلاحات، ترقی اور استحکام چاہتے ہیں،

ڈریپ لوگوں کو دوا کے منفی اثرات سے محفوظ رکھنے والا ادارہ ہے، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر اللہ مرزا کا ڈریپ عمارت کی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب

جمعرات 16 جنوری 2020 14:21

وزیراعظم اداروں میں اصلاحات، ترقی اور استحکام چاہتے ہیں،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2020ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر اللہ مرزا نے کہا ہے کہ وزیراعظم اداروں میں اصلاحات، ترقی اور استحکام چاہتے ہیں، ڈریپ لوگوں کو دوا کے منفی اثرات سے محفوظ رکھنے والا ادارہ ہے، ہم نے اپنے اداروں کو مضبوط اور شفاف بنانا ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعرات کو ڈریپ عمارت کی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

معاون خصوصی نے کہا کہ آج ہم ڈریپ کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ای سی سی کمیٹی میں بلایا گیا، تب پہلی دفعہ ڈریپ عمارت کی منظوری دی گئی تھی، ہمیں کئی مشکلات پیش آئی ہیں، ہمارے پاس ڈریپ کی اپنی عمارت نہیں تھی جس سے نقصان ہوتا ہے کہ بہت سے پروگرام نہیں چلائے جاسکتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ڈرگ ریگولیٹری ادارہ بنے جس پر عوام اور دوا ساز کمپنیوں کا اعتماد ہو، ادویات کی قیمتوں اور مضر اثرات سے بچاو کے حوالے سے بھی دوا ساز کمپنیوں کیلئے اچھی فعال ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈریپ آنے والے سالوں میں ایک ادارے کی شکل اختیار کر لے گی جہاں لوگ آ کے تربیت حاصل کریں گے، ہم نے اپنے اداروں کو مضبوط اور شفاف بنانا ہے، اداروں میں کرپشن کی زیرو ٹالرنس ہے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ متعین وقت میں دوائوں کی قیمتیں، لائسنس کا اجراء سب کمپیوٹرائزڈ ہوجائے گا۔ پچاس ملین دستاویزات کو ڈریپ میں ڈیجٹلائز کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جون 2021ء تک یہ عمارت کھڑی ہوگی۔ فارمیسی کونسل آف پاکستان بھی کرایہ کی عمارت میں ہے، ڈریپ کی بلڈنگ میں ہی فارمیسی کونسل آف پاکستان کو بھی منتقل کریں گے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی