ساہیوال ڈویژن کے سرکاری ہسپتالوں کی کارکردگی رپورٹ جاری

بدھ 29 جنوری 2020 14:00

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2020ء) ڈائریکٹر ہیلتھ سروسزساہیوال ڈاکٹر صادق سلیم کمبوہ نے کہا ہے کہ ساہیوال ڈویژن میں سال 2019کے دوران 368 ہسپتالو ں اور دہی اور بنیادی مراکز صحت پر 83لاکھ22ہزار 9سو سے زائد مریضوں کا علاج کیا گیا جو ایک ریکارڈ ہے۔

(جاری ہے)

ان میں سے 14لاکھ 28ہزار 9سو مریضوں کا ایمرجنسی اور 2لاکھ 58ہزار 6سو مریضوں کا مختلف وارڈز میں داخل کر کے مکمل علاج کیا جانا شامل ہے -وہ یہاں کمشنر آفس میں محکمہ صحت کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دے رہے تھے جس کی صدارت کمشنر ساہیوال ڈویژن محمد احسن وحید نے کی -انہو ںنے بتایا کہ گزشتہ سال 2019کے دوران محکمہ پرائمری ہیلتھ کے زیر اہتمام تمام ہسپتالوں اور مراکز صحت پر ڈاکٹرز اور ادویات کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے اور دیہی مراکز صحت بھی مکمل فعال کئیجا چکے ہیں تا کہ دوردراز علاقوں کے مریضوں کو فوری علاج میسرآ سکے -ڈاکٹر صادق سلیم کمبوہ نے بتایا کہ سال 2019کے مطابق 29ہزار 5سو سے زائد آپریشنز کئے گئے جبکہ 81ہزار کے قریب ڈیلوریز بھی انہیں مراکز صحت میں ہوئیں -انہوں نے بتایا کہ اگر ضلعی اور تحصیل ہسپتالوں میں سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی شدید کمی دور کر دی جائے تو انہی وسائل سے زیادہ مریضوں کو علاج فراہم کرنا ممکن ہو گا -ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر صادق سلیم کمبوہ نے مزید بتایا کہ محکمہ پرائمری ہیلتھ نے جعلی ادویات اور عطائیت کے خلاف مہم سال 2019کے دوران بھی بھر پور طریقے سے جاری رکھی اور ڈویژن بھر میں 3525دوکانوں کی انسپکشنز کر کے 957سیمپلز حاصل کئے گئے جن میں سے 76سیمپل منفی آئے اس دوران 98دوکانوں کو سیل بھی کیاگیاجبکہ ڈرگ کورٹ میں 3کروڑ15لاکھ63ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا جن میں اوکاڑہ کے ایک مقدمے میں 2کروڑ روپے سے زائد کا ریکارڈ جرمانہ میں شامل ہے -ڈاکٹر صادق سلیم کمبوہ نے مزید بتایا کہ گزشہ سال عطائیت کے خلاف مہم میں 13سو کلینکس کی انسپکشن کی گئی جن میں 311کو سیل کر کے 15افراد کے خلاف مقدمات بھی درج کروائے گئے اور 351کیسز کو پنجاب ہیلتھ کمیشن کو بجھوایا گیا -انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ موجودہ سال کے دوران بھی محکمہ صحت عوام کو معیاری اور سستا علاج فراہم کرنے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گا اور محدود وسائل کے باوجود ادویات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے گا -

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی