قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر پنجاب میں ڈینگی وائرس کیلئے زرداری کی سازش کی تصد یق کر نے کیلئے تیار ہوں ،(ق) لیگ ،تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی آصف زرداری کو دوبارہ صدر منتخب کروانے کی منصوبہ بندی کر چکی ہے ، آصف زرداری نے پنجاب میں ڈینگی کے حملہ کیلئے آنیوالے غیر ملکی ڈاکٹرز ماہر ین کو پنجاب میں آپر یشن بند کر نیکی درخواست کی ،نگران وزیر اعلی پنجاب میٹر و بس سروس پر ہونیوالے اخر اجات کی انکوائری کروائے اگر70ارب ثابت ہو جائے تو میں قوم سے معافی مانگ کر ہمیشہ کیلئے سیاست سے دستبردار ہوجا ؤنگا ،مینار پاکستان پر قوم سے جھوٹ نہ بو لنے کا وعدہ کر نیوالے عمران خان آج بھی جھوٹ بو لتے ہیں ،آصف زرداری ،عمران خان ،پر ویز الٰہی سب ایک ہیں، اگر ملک کو اندھیروں سے نکا لنا ہے تو عوام 11مئی کو (ن) لیگ کو ووٹ دیں ،عمران خان کے زخمی ہونے کا واقعہ بظاہر حادثہ لگتا ہے،اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ عمران خان کی جان بچ گئی، مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر میاں شہبا زشر یف کی پر یس کا نفر نس

جمعرات 9 مئی 2013 20:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔9مئی۔ 2013ء) مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر میاں شہبا زشر یف نے فیصل مسجد میں قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر صدر آصف زرداری کی پنجاب میں ڈینگی وائرس کیلئے کی جانیوالی سازش کی تصد یق کر نے کا چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف زرداری نے پنجاب میں ڈینگی کے حملہ کیلئے آنیوالے غیر ملکی ڈاکٹرز ماہر ین کو پنجاب میں آپر یشن بند کر نیکی درخواست کی ،میں اس سازش کے بارے سپر یم کورٹ میں ان کمرہ تمام حقائق بتانے کیلئے تیار ہوں ،غیر ملکی ڈاکٹرز کے نام اور انکا ملک بھی بتا دونگا ، عمران خان نے ڈینگی ٹیسٹ کی فیس کم کر نے سے انکار کر دیا تھا ،نگران وزیر اعلی پنجاب میٹر و بس سروس پر ہونیوالے اخر اجات کا انکوائری کروائے اگر70ارب ثابت ہو جائے تو میں قوم سے معافی مانگ کر ہمیشہ کیلئے سیاست سے دستبردار ہوجا ؤنگا ،مینار پاکستان پر قوم سے جھوٹ نہ بو لنے کا وعدہ کر نیوالے عمران خان آج بھی جھوٹ بو لتے ہیں ،آصف زرداری ،عمران خان ،پر ویز الٰہی سب ایک ہیں اگر ملک کو اندھیروں سے نکا لنا ہے تو عوام 11مئی کو (ن) لیگ کو ووٹ دیں ،عمران خان کے زخمی ہونے کا واقعہ بظاہر ایک حادثہ لگتا ہے اور اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ عمران خان کی جان بچ گئی ہے،(ق) لیگ ،تحر یک انصاف اور پیپلزپارٹی آصف زرداری کو دوبارہ صدر منتخب کروانے کی منصوبہ بندی کر چکی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز لاہور میں سینیٹر پر ویز رشید او ر خواجہ سلمان رفیق کے ہمراہ پر یس کا نفر نس سے خطاب کرتے ہوئے میاں شیبا زشر یف نے کہا کہ میں نے بہت پہلے یہ قوم کو بتا دیا تھا کہ پنجاب میں ڈینگی حملہ صوبے کے خلاف ایک سازش تھی جسکے بارے میں قوم کو بتابا چاہتاہوں کہ یہ سازش کسی اور نہیں ملک کے صدر آصف علی زرداری نے کی اور پنجاب میں ڈینگی حملے کے بعد آنیوالے غیر ملکی ڈاکٹرز کو کر اچی میں صدر آصف زرداری نے بلا کر کہا آپ پنجاب میں ڈینگی کے خلاف آپر یشن بند کر دیں اور کر اچی آجا ئے ،ملک کے صدر کے یہ الفاظ سن کر انتہائی پر یشان ہو گئے مگر اس کے باوجو د ڈاکٹرز نے یہاں سے جانے سے انکار کر دیا اورصدر آصف زرداری کی اس سازش کے حوالے سے میرے پاس تمام ثبوت موجود ہیں اور اگر صدر آصف زرداری ہے میری بات کو درست نہیں سمجھتے تو فیصل مسجد آجا ئیں اور قرآن پر ہاتھ رکھ کر اس سازش سے انکار کر ے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی میڈیا میں ہمارے خلاف جھوٹے اشتہارات شائع کروا رہی ہے اور میٹر وبس کے منصوبے کے حوالے سے بھی قوم کے ساتھ جھوٹ بولا جا رہا ہے اور میں اب بھی کہتا ہوں کہ میٹر وبس 70نہیں صرف تیس ارب کے لگ بھک کا منصوبہ ہے اور پنجاب میں پیپلزپارٹی اور آصف علی زرداری کی جانب سے نامزد نگران وزیر اعلی موجود ہے اور میں ان سے مطا لبہ کر تاہوں کہ وہ اس میٹر و بس پر ہونیوالے اخراجات کے حوالے سے انکوائری کروائی جائے اور تمام حقائق قوم کے سامنے لا ئے جائے ۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں نگران وزیر اعلی نے پو لیس اہلکار سے لیکر سب کے تبادلے کر دےئے ہیں مگر مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے، نگران وزیر اعلی پنجاب میٹر و بس سروس پر ہونیوالے اخر اجات کا انکوائری کروائے اگر70ارب ثابت ہو جائے تو میں قوم سے معافی مانگ کر ہمیشہ کیلئے سیاست سے دستبردار ہوجا ؤنگا ۔ انہوں نے کہا کہ آج تیر ،سائیکل اور بلا آپس میں ملے چکے ہیں اس لیے آصف زرداری ،عمران خان اور پر ویز الٰہی میٹرو بس کے منصوبے کو جنگلہ بس سروس کہتے ہیں حالانکہ اس پر روزانہ ڈیڑھ لاکھ سے زائد مسافر سفر کر رہے ہیں اگر قوم اس ملک کو اندھیروں سے نجات دلانا چاہتی ہے تو 11مئی کو (ن) لیگ کو ووٹ دیں ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی