چینی صدر کا بل گیٹس کو خط،کرونا وائرس کی وباء کے انسداد اور اس پر قابو پانے کے لئے حمایت کا شکریہ

پیر 24 فروری 2020 12:32

چینی صدر کا بل گیٹس کو خط،کرونا وائرس کی وباء کے انسداد اور اس پر قابو پانے کے لئے حمایت کا شکریہ
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2020ء) چین کے صدر شی جن پنگ نے امریکہ کے گیٹس فاونڈیشن کے کوچیئرمین بل گیٹس کے نام جوابی خط میں کرونا وائرس کی وباء کے انسداد اور اس پر قابو پانے کے لیے بل گیٹس اور گیٹس فاونڈیشن کی حمایت کا شکریہ ادا کیا ،انہوں نے وبا سے لڑنے کے لیے عالمی برادری سے یکجہتی کی اپیل کی۔شی جن پنگ نے نشاندہی کی کہ وباء پھوٹنے کے بعد چین نے ملک بھر میں سخت انسدادی اقدامات اختیار کے ہیں جن کے اہم نتائج حاصل ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام انسانوں کا نصیب ایک دوسرے سے منسلک ہے، مختلف ممالک کے عوام کی جان سے گہرا تعلق رکھنے والی وباء پر قابو پانے کے لیے اتحاد اور تعاون سب سے طاقتور ہتھیار ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ عالمی برادری ہم آہنگی کو فروغ دیتے ہوئے انسانی صحت کے تحفظ اوردیکھ بھا ل کے لیے مشترکہ کوشش کرے گی۔واضح رہے کہ 27 جنوری کو گیٹس فائوڈیشن نے چین میں کرونا وائرس کے خلاف جدوجہد کے لیے پچاس لاکھ ڈالر کے ہنگامی عطیہ کا اعلان کیا تھا۔اس کے بعد گیٹس فانڈیشن نے دس کروڑ ڈالر تک کی امدادی رقم فراہم کرنے کا عہد کیا۔ یہ رقم ادویات ، ویکسین اور تشحیص کے طریقہ کار کے سلسلے میں ہونے والی تحقیق میں استعمال کی جائے گی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی