سعودی وزارتِ اسلامی امور نے خطبہ اور نماز جمعہ کا دورانیہ 15منٹ تک محدود کردیا

"لوگوں کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے نماز اور اقامت کے درمیان وقفے کو بھی کم کرتے ہوئے 10 منٹ تک کر دیا جائے": وزات اسلامی امور کی ہدایت

پیر 9 مارچ 2020 19:39

سعودی وزارتِ اسلامی امور نے خطبہ اور نماز جمعہ کا دورانیہ 15منٹ تک محدود کردیا
ریاض (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 09مارچ 2020ء ) سعودی وزارتِ اسلامی امور نے خطبہ اور نماز جمعہ کا دورانیہ 15منٹ تک محدود کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر اسلامی امور، دعوت و ارشاد ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاط کے پیش نظر خطبہ جمعہ اور نماز کے دورانیے کو مختصر کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ وزات اسلامی امور نے ہدایت کی ہے کہ لوگوں کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے نماز اور اقامت کے درمیان وقفے کو بھی کم کرتے ہوئے 10 منٹ تک کر دیا جائے۔

وزیرِ اسلامی امور نے نماز جمعہ اور خطبہ کے حوالے سے ہدایات جاری کی ہیں جن کے مطابق سعودی عرب کی تمام مساجد میں خطبہ اور نماز جمعہ کے وقفے کو کم کر تے ہوئے 15 منٹ تک محدود کردیا گیا ہے سعودی عرب میں پیر اور جمعرات کے دن عام طور پر روزہ رکھا جاتا ہے، اس حوالے سے مساجد میں روزہ داروں کے لیے افطاری کا اہتمام بھی اہل محلہ کرتے ہیں، روزہ داروں کی افطاری کے حوالے سے بھی وزارت اسلامی امور نے ہدایات جاری کرتے ہوئے اسے وقتی طور پر بند کرنے کے احکامات دیے ہیں۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں مساجد میں پانی کے گلاس فوری طور پر ہٹانے کی بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ کرونا وائرس سے بڑھتی ہلاکتوں کے بعد دنیا بھر میں احتیاطی تدابیر کو اپنایا جا رہا ہے۔ کئی ممالک نے چین سمیت کرونا وائرس سے متاثر ممالک کے ساتھ فلائیٹ آپریشن بھی بند کر دیا ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ ایئر پورٹس پر سکریننگ کا بھی آغاز کیا گیا۔ تاہم اب سعودی عرب نے کرونا وائرس سمیت دیگر بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے خطبہ اور نماز جمعہ کا دورانیہ 15منٹ تک محدود کردیا گیا ہے۔

اس کے ساتھ ہیسعودی عرب میں اپنی صحت سے متعلق حقائق چھپانے پر بڑا جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں مملکت میں داخل ہوتے وقت جو شخص صحت سے متعلق درست معلومات فراہم نہیں کرے گا اسے 5 لاکھ ریال تک کا جرمانہ کیا جائے گا۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط