سعودی عرب کی اپنے شہریوں کو وطن واپسی کے لیے 72 گھنٹے کی ڈیڈ لائن

سعودی حکومت کی کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر متحدہ عرب امارات یا بحرین میں موجود اپنے شہریوں کو 72 گھنٹے کے اندر اندر سعودی عرب واپس آنے کی ہدایت

منگل 10 مارچ 2020 19:20

سعودی عرب کی اپنے شہریوں کو وطن واپسی کے لیے 72 گھنٹے کی ڈیڈ لائن
ریاض(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10مارچ 2020ء) سعودی عرب نے اپنے شہریوں کو وطن واپسی کے لیے 72 گھنٹے کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر متحدہ عرب امارات یا بحرین میں موجود اپنے شہریوں کو 72 گھنٹے کے اندر اندر سعودی عرب واپس آنے کی ہدایت کردی ہے۔
متحدہ عرب امارات بحرین اور مصر میں قائم سعودی سفارت خانوں نے ٹوئٹر پر واپسی کا اعلان جاری کیا ہے۔

متحدہ عرب امارات سے سعودی عرب واپس آنے کے خواہشمند تمام سعودی شہری تین دن تک دبئی ایئرپورٹ سے سعودی ائیر لائن کے ذریعے واپسی کا سفر کرسکتے ہیں۔ سعودی شہریوں کو یہ سہولت بھی دی گئی ہے کہ وہ ابوظبی کے قریب البطحاء سرحدی چوکی کے راستے سے بھی سعودی عرب میں داخل ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

بحرین سے واپس آنے والے شہریوں کے لیے کنگ فہد پل کا راستہ سفر کے لیے کھولا گیا ہے۔

نقل و حمل کے ذرائع نہ رکھنے والے گلف ایئر کی پروازیں لے سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ مصر میں قائم سعودی سفارتخانہ نے اعلان کیا ہے کہ 10 اور 11 مارچ کو پروازیں دوبارہ کھولی جائیں گی تا کہ سعودی شہری ان دو دنوں میں اپنے ملک واپس جا سکیں۔ دوسری جانب اب سے تھوڑی دیر پہلے مزید پانچ افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہو گئی ہے۔ سعودی گزٹ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مشرقی ریجن میں مزید پانچ افراد کرونا وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں، جن کا مقامی قرنطینہ سنٹر میں علاج کیا جا رہا ہے۔

وزارت صحت کے مطابق کورونا وائرس کے تازہ ترین پانچ مریضوں میں سے تین مریض ایران اور عراق سے واپس آئے تھے۔ جنہیں سرحدی علاقے میں واقع ایک قرنطینہ سنٹر میں رکھا گیا تھا۔ ان افراد کے لیبارٹری ٹیسٹ کے بعد ان میں کرونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہو گئی۔ کرونا وائرس کے چوتھے مریض میں اس وقت تشخیص ہوئی جب اسے سانس لینے میں دشواری پر ہسپتال لایا گیا۔ ٹیسٹ کے بعد کرونا وائرس کی تصدیق ہونے پر اسے ہسپتال کے الگ وارڈ میں منتقل کر دیا گیا۔ وزارت صحت کے مطابق کرونا کاپانچواں مریض مکہ مکرمہ میں سامنے آیا ہے جو ایک مصری باشندہ ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی