پاکستان میں کورونا وائرس کی شدت دوسرے ممالک سے کم ہونے کے باوجود احتیاطی تدابیر کو یقینی بنانا ہوگا، ڈاکٹر یاسمین راشد

بدھ 11 مارچ 2020 11:39

پاکستان میں کورونا وائرس کی شدت دوسرے ممالک سے کم ہونے کے باوجود احتیاطی تدابیر کو یقینی بنانا ہوگا، ڈاکٹر یاسمین راشد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2020ء) صوبائی وزیر برائے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر یاسمین راشد نے عوام سے کہا ہے کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں کی ہے کیونکہ پاکستان میں کورونا وائرس کی شدت دوسرے ممالک کے مقابلے میں اب بھی کم ہے تاہم احتیاطی تدابیر کو یقینی بنانا ہوگا۔ ریڈیو کے حالات حاضرہ پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے وضاحت کی کہ کورونا وائرس کی علامات میں کھانسی ، بخار اور سانس لینے میں دقت شامل ہیںاور غیر معمولی علامات میں یہ وائرس سانس لینے میںمشکل ،گردوں کی خرابی یا موت کا سبب بن سکتا ہے ۔

ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہا کہ ہم سب کم سے کم 20 سیکنڈ تک اپنے ہاتھوں کو اچھی طرح دھونا چاہئے اور اگر صابن اور پانی دستیاب نہیں ہے تو اس کی جگہ الکحل پر مبنی ہینڈ سینیٹائزر استعمال کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس عالمی سطح پر پھیل چکا ہے اور اب تک یہ 105 ممالک میں پہنچ گیا ہے ، پاکستان میں بھی کچھ کیس رپورٹ ہوئے ہیںجن میں سے 15 کیسزز سندھ سے ہیں اور کچھ کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی تعداد اب 19 ہوگئی ہے اورمتاثرہ تمام افراد بیرون ملک سے سفر کر کے واپس آئے ہیں۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہا کہ اس وائرس کا پھیلاؤ بہت تیز ہے اور یہ ایک وبائی بیماری ہے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہیں، ہمیں ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے سے گریز کرنا چاہئے ، چھینکنے یا کھانسی کرنے والے سے کم سے کم دو میٹر کا فاصلہ رکھنا چاہئے اور باقاعدگی کے ساتھ وقفے وقفے سے اپنے ہاتھوں کو دھونا اور متاثرہ افراد کوماسک کا استعمال کرنا چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ پنجاب میں تین مشتبہ افراد زیر نگرانی ہیں، پنجاب حکومت نے 80 سے زائد مشتبہ مریضوں کے نمونے لیب ٹیسٹ کے لئے بھیجے تھے تاہم ان کے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی