برطانوی سائنس دان خود انتقال کرگیا لیکن وراثت میں کورونا وائرس کی ویکسین چھوڑ گیا

2014 میں مرنے والے سائنسدن ایرک وورک کی H5NI جیسے مہلک مرض سے لڑنے کے لیے تیارکردہ ویکسین کورونا کے علاج کیلئے استعمال کی جاسکتی ہے

بدھ 11 مارچ 2020 19:25

برطانوی سائنس دان خود انتقال کرگیا لیکن وراثت میں کورونا وائرس کی ویکسین چھوڑ گیا
لندن (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-11مارچ2020ء) برطانوی سائنس دان خود انتقال کرگیا لیکن وراثت میں کورونا وائرس کی ویکسین چھوڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق 2014 میں مرنے والے سائنسدن ایرک وورک کی H5NI جیسے مہلک مرض سے لڑنے کے لیے تیارکردہ ویکسین کورونا کے علاج کیلئے استعمال کی جاسکتی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ سائنس دان کی بیٹی جین کا کہنا ہے کہ والد نے اپنی ریٹائرمنٹ کے وقت H5NI(نزلے کا مہلک مرض) سے متعلق خصوصی ویکسین تیار کی تھی اور اس اہم کارنامے کے بعد ہی ان کی موت واقع ہوگئی تھی اور یہ دوائی کورونا وائرس کے علاج کیلئے بھی استعمال کی جاسکتی ہے۔

جین نے بتایا ہے کہ اسکے والد نے ویکسین تیار کرنے کے بعد ریسرچ پیر پیئر ریویڈ جنرل میں بھی جمع کروایا تھا اورا گر متعلقہ ادارے تحقیق کو مدنظر رکھتے ہوئے مذکورہ ویکسین کو کروناوائرس کے لیے استعمال کریں تو یقینی طور پر مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب چین نے شہر وہان سے شروع ہونے والے کرونا وائرس نے اب دنیا بھر میں اپنے قد م جما لئے ہیں۔

امریکہ میں بھی کرونا وائرس پہنچ گیا ہے جس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مختلف فارما کمپنیوں کے ساتھ ایک ملاقات کی ہے اور ویکسین تیار کرنے کے حوالے سے معلومات حاصل کی ہیں۔ملاقات میں فارما کمپنیوں کی جانب سے اظہار کیا گیا ہے کہ اگر ہم مسلسل کام کریں، تب بھی ہمیں یہ ویکسین تیار کرنے کے لئے کم از کم 18 مہینے کا وقت درکار ہو گا۔ اس ملاقات میں مختلف کمپنیوں کے حکام نے شرکت کی جس میں اپنے اپنے تجزبات سے امریکی صدر کو آگاہ کیا۔

لیکن تمام کمپنیوں کی جانب سے اس بات پر اکتفا کیا گیا ہے کہ کرونا وائرس کے علاج کی ویکسین تیار کرنا آسان کام نہیں، اگر ابھی کام شروع کیا جائے گا تو بھی اس کی ویکسین تیار کرنے میں کم از کم ڈیڑھ سال کا وقت چاہیئے ہو گا۔ یاد رہے کہ مہلک کرونا وائرس نے اب دنیا بھر میں اپنی تباہی مچا دی ہے۔ ابھی تک اس سے ہلاک ہونے والے لوگوں کو تعداد 4 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ پوری دنیا میں اس سے متاثرہ لوگوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی