کورونا کیسز، متاثرہ علاقوں میں ضلع جنوبی پہلے اورشرقی دوسرے نمبر پرآگیا

سب سے زیادہ کیسز ضلع جنوبی میں 6 ہزار 156 او شرقی میں 4 ہزار 297 رپورٹ ہوئے جبکہ سب سے زیادہ اموات وسطی اور شرقی میں رپورٹ ہوئیں، رپورٹ

منگل 23 جون 2020 15:59

کورونا کیسز، متاثرہ علاقوں میں ضلع جنوبی پہلے اورشرقی دوسرے نمبر پرآگیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2020ء) سندھ سمیت کراچی میں کورونا وائرس کا پھیلا تیزی سے جاری ہے، کراچی میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز ضلع جنوبی اور ضلع شرقی سے رپورٹ ہوئے ہیں، کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات ضلع وسطی اور ضلع شرقی سے رپورٹ ہوئی ہیں،کورونا وائرس سے متاثرہ علاقوں میں ضلع جنوبی پہلے جبکہ ضلع شرقی دوسرے نمبر پر ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس سے متاثرہ (ہاٹ اسپاٹ ایریاز)سے متعلق حکومت سندھ نے 20 جون تک کے اعدادوشمار جاری کردیے گئے، رپورٹ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں ضلع جنوبی پہلے جبکہ ضلع شرقی دوسرے نمبر پر ہے، سب سے زیادہ کیسز ضلع جنوبی میں 6 ہزار 156 اور ضلع شرقی میں 4 ہزار 297 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ سب سے زیادہ اموات ضلع وسطی اور ضلع شرقی میں رپورٹ ہوئیں، ضلع وسطی میں 154 جبکہ ضلع شرقی میں 147 اموات ہوئیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ضلع شرقی کے 2 علاقوں میں 4 ہزار 297 کیسز اور 147 اموات ہوئیں ، گلشن ٹائون کی 14 یوسیز میں 3 ہزار 101 کیسز جبکہ 97 اموات ہوئیں، جمشید ٹائون کی 13 یوسیز میں ایک ہزار 196 کیس اور 50 اموات ہوئیں، ضلع جنوبی کے 2 علاقوں میں 6 ہزار 156 کیسز اور 44 اموات ہوئیں، لیاری ٹائون کی 12 یوسیز میں 190 کیس اور 36 اموات ہوئیں، صدر ٹائون کی 16 یوسیز میں 5 ہزار 966 کیس اور 8 اموات ہوئیں، ضلع وسطی کے 4 علاقوں میں ایک ہزار 859 کیسز اور 154 اموات ہوئیں، گلبرگ ٹائون کی 8 یوسیز میں 769 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ 35 اموات ہوئیں۔

لیاقت آباد ٹائون کی 11 یوسیز میں 272 کیس اور 44 اموات ہوئیں، نارتھ ناظم آباد ٹائون کی 10 یوسیز میں 705 کیس اور 49 اموات ہوئیں، نارتھ کراچی ٹائون کی 13 یوسیز میں 113 کیسز اور 26 اموات ہوئیں، ضلع کورنگی کے 4 علاقوں میں کل 2624 کیسز اور 74 اموات ہوئیں۔کورنگی ٹائون کی 10 یوسیز میں کورونا کے کل ایک ہزار 222 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ 29 اموات ہوئیں، شاہ فیصل ٹائون کی 9 یوسیز میں 684 کیسز اور 24 اموات ہوئیں، لانڈھی ٹائون کی 7 یوسیز میں 339 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ 15 اموات ہوئیں، ملیر کی 4 یوسیز میں 380 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ 6 اموات ہوئیں، ضلع غربی کے 5 علاقوں میں 510 کیسز اور 72 اموات ہوئیں، سائٹ ٹائون کی 9 یوسیز میں 130 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ 19 اموات ہوئیں، اورنگی ٹائون کی 13 یوسیز میں 86 کیسز اور 21 اموات ہوئیں، کیماڑی ٹائون کی 8 یوسیز میں 55 کیسز اور 11 اموات ہوئیں، بلدیہ ٹائون کی 8 یوسیز میں 189 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ 14 اموات ہوئیں، گڈاپ کی 4 یوسیز میں 50 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ7 اموات ہوئیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی