کورونا کا پھیلائو روکنے کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے کارروائیاں مزید تیز

2 خلاف ورزیاں ،862 مارکیٹ، دکانیں، 9 انڈسٹریز سیل ،1437ٹرانسپورٹرز کو جرمانے عائد کئے گئے

بدھ 24 جون 2020 12:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2020ء) کورونا کا پھیلائو روکنے کیلئے ملک بھر میں ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے کارروائیاں مزید تیز کر دی گئیں ۔ این سی اوسی کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں ایس او پیز کی 8382 خلاف ورزیاں ہوئیں ۔ اعلامیہ کے مطابق 24 گھنٹوں میں 862 مارکیٹ، دکانیں، 9 انڈسٹریز سیل و جرمانے عائد کئے گئے ۔

اعلامیہ کے مطابق ملک بھر میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 1437 ٹرانسپورٹز کو جرمانے کئے گئے ۔ این سی اوسی کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں اسلام آباد میں ایس او پیز کی 30 خلاف ورزیاں ہوئیں ۔ این سی اوسی کے مطابق اسلام آبار میں 22 مارکیٹ ، دکانیں سیل، 5 ٹرانسپورٹرز کو جرمانے عائد کئے گئے ۔چوبیس گھنٹوں میں آزادکشمیر میں ایس او پیز کی 596 خلاف ورزیاں ہوئیں ۔

(جاری ہے)

این سی اوسی کے مطابق آزادکشمیر میں 65 مارکیٹ، دکانیں، سیل، 256 گاڑیوں کو جرمانے عائد کئے گئے ۔ این سی اوسی کے مطابق 24 گھنٹوں میں گلگت بلتستان میں ایس او پیز کی 194 خلاف ورزیاںہوئیں ۔ این سی اوسی کے مطابق گلگت بلتستان میں 60 مارکیٹ، دکانیں،ایک انڈسٹری سیل کی گئی ۔ این سی اوسی کے مطابق ایس او پیز کی خلاف ورزی پر گلگت بلتستان میں 59 ٹرانسپورٹز کو جرمانے عائد کئے گئے ۔

این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب میں ایس او پیز کی 2227 خلاف ورزیاںہوئیں ۔ این سی اوسی کے مطابق 24 گھنٹوں میں پنجاب میں 402 مارکیٹ، دکانیں، 5 انڈسٹریز کو جرمانے عائد کئے گئے ،پنجاب میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر 718 گاڑیوں کو جرمانے عائد کئے گئے ۔ این سی اوسی کے مطابق 24 گھنٹوں میں بلوچستان میں ایس او پیز کی 695 خلاف ورزیاں ہوئیں ۔

این سی اوسی کے مطابق 24 گھنٹوں میں بلوچستان میں 68 مارکیٹ و دکانیں سیل کی گئیں ۔این سی او سی کے مطابق بلوچستان میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 282 ٹرانسپورٹرز کو جرمانے عائد کئے گئے ۔ این سی اوسی کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں سندھ ایس او پیز کی 761 خلاف ورزیاں ہوئیں ۔سندھ میں 34 مارکیٹ، دکانیں، 3 انڈسڑیز سیل، 5 ٹرانسپورٹرز کو جرمانے عائد کئے گئے ۔ این سی اوسی کے مطابق 24 گھنٹوں میں خیبرپختونخوا میں ایس او پیز کی 3879 خلاف ورزیاں ہوئیں ۔ این سی اوسی کے مطابق خیبرپختونخوا میں 211 مارکیٹ، دکانیں سیل، 112 ٹرانسپورٹرز کو جرمانے عائد کئے گئے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی