یورپی یونین: کورونا مریضوں کے لیے دوا منظور

ہفتہ 4 جولائی 2020 19:01

یورپی یونین: کورونا مریضوں کے لیے دوا منظور
برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2020ء) یورپی یونین نے عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج کے لیے ریمڈیسیور کے استعمال کی منظوری دے دی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق اینٹی وائرل دوا ریمڈیسیور کو ایبولا کے علاج کی خاطر تیار کیا گیا تھا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے دو مئی 2020 کو کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج کے لیے ریمڈیسیویئرکیاستعمال کی منظوری دی تھی۔

امریکی نائب صدر مائیک پنس نے دوا کے استعمال کی اجازت دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ابتدائی طور پر 15 لاکھ ریمڈیسیویئراسپتالوں میں تقسیم کردی جائیں گی۔امریکی حکام کا مؤقف تھا کہ ریمڈیسیویئر کے استعمال سے کورونا کے مریضوں کو صحتیاب ہونے میں ایک تہائی کم وقت لگے گا۔

(جاری ہے)

امریکی حکام کے حوالے سے یہ فیصلہ سامنے ا?یا تھا کہ کمپنی ابتدائی طورپرایک اعشاریہ پانچ ملین خوراک کورونا سے متاثرہ مریضوں کے لیے مہیا کرے گی۔

امریکی نائب مائیک پنس کی جانب سے کیے جانے والے اعلان سے دو دن قبل امریکہ کے ممتاز ڈاکٹراورالرجی سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر فاؤسی کے حوالے سے یہ بات سامنے ا?ئی تھی کہ ایبولا کے لیے تیار کی جانے والی دوا کورونا کے مریضوں کو استعمال کے لیے دینے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔بھارت نے دو جون 2020 کو کورونا سے متاثرہ مریضوں کے علاج کی خاطر ہنگامی بنیادوں پر ریمڈیسیور کے استعمال کی منظوری دی تھی۔

بھارت کے ڈرگ کنٹرولر جنرل کا اس ضمن میں کہنا تھا کہ ریمڈیسیورکے استعمال کی اجازت اس شرط پردی گئی ہے کہ ہنگامی صورتحال کے دوران کورونا کے مریضوں کو اس کی صرف پانچ خوراکیں دی جائیں گی۔دلچسپ امر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 19 مئی کو فرنٹ لائن پہ کام کرنے والوں سے کہا تھا کہ وہ کورونا سے بچاؤ کے لیے ہائیڈرو کلوروکین کا استعمال کریں۔ امریکی صدر کا دعویٰ تھا کہ وہ خود گزشتہ ڈیڑھ ہفتے سے یہ دوا استعمال کررہے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی