صوبائی حکومتوں اور ضلعی انتظامیہ کورونا وائرس کے عدم پھیلاﺅ کے لئے وزارت صحت کی جانب سے واضع کیں گئیں حفاظتی تدابیر اور ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائے۔ این سی او سی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے صوبائی حکومتوں اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایات دیں کہ کورونا وائرس کے عدم پھیلاﺅ کے لئے وزارت صحت کی جانب سے واضع کیں گئیں حفاظتی تدابیر اور ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائے

منگل 14 جولائی 2020 21:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جولائی2020ء) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے صوبائی حکومتوں اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایات دیں کہ کورونا وائرس کے عدم پھیلاﺅ کے لئے وزارت صحت کی جانب سے واضع کیں گئیں حفاظتی تدابیر اور ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائے۔ منگل کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) میں اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا ۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہاکہ فورم کے مشاہدے میں آیا کہ منڈی مویشیاں کے حوالے سے وزارت صحت کی ایس او پیز پر مکمل عمل درامد نہیں ہورہا ، اگر حفاظتی تدابیر کو نظر انداز کیا گیا تو مستقبل میں کورونا وائرس کے سنگین پھیلاﺅ کا سبب بن سکتا ہے۔ فورم نے ہدایت دی کہ صوبائی حکومتیں ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں اور موثر حکمت عملی واضح کریں تا کہ کورونا وائرس وباءکا پھیلاﺅ کو روکا جاسکے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئر(ر) اعجاز شاہ نے شہروں سے باہر منڈی مویشیاں لگانے اور محرم الحرام کے دوران حفاظتی تدابیر سے متعلق فورم کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے عدم پھیلاﺅ کے لئے عیدالاضحی اور محرم الحرام کے کے لیے پلان مرتب کر لیا گیا ہے ضلعی انتظامیہ ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائے ۔ ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں ماڈل منڈی مویشی کے قیام کے حوالے سے فورم کو بریفنگ دی گئی،انتظامیہ نے منڈی مویشی کا" این سی او سی کی ھدایات کے تہت لے آﺅٹ پلان " این سی او سی کو پیش کیا۔

فورم کو ملک بھر کے ہسپتالوں میں کورونا وائرس سے متعلق طبی آلات فراہمی کے حوالے سے آگاہ کیا گیا ۔ اجلاس میں وزیر داخلہ بریگیڈئر(ر) اعجاز احمد شاہ ، وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری ، نیشنل کوآرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان ، قومی ادارہ صحت کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر میجر جنرل عامر اکرام ، وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے انسداد کوویڈ 19ڈاکٹر فیصل سلطان ، ڈاکٹر اسد حفیظ، سیکرٹری صحت سمیت دیگر حکام شریک تھے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی