پولیو ایک موذی وائرس ہے جس کا مکمل خاتمہ انتہائی ضروری ہے‘محمد عمیر

ہفتہ 25 جولائی 2020 15:38

پولیو ایک موذی وائرس ہے جس کا مکمل خاتمہ انتہائی ضروری ہے‘محمد عمیر
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2020ء) ڈپٹی کمشنر ڈی آئی خان محمد عمیر نے کہا ہے کہ جہاں ایک طرف حکومتی مشینری کورونا وائرس کیخلاف مصروف عمل ہے وہیں پولیو وائرس کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا‘ پولیو ایک موذی وائرس ہے جس کا مکمل خاتمہ انتہائی ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج اپنے دفتر کے کانفرنس ہال میں انسداد پولیو مہم سے متعلق انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نور عالم محسود کے علاوہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عارف محمود، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر نائیک شیرانی، ای پی آئی کوارڈینیٹرڈاکٹر عرفان عزیز، ایل ایچ ڈبلیو کوارڈینیٹر ڈاکٹر تاج محمد ، ڈاکٹر یوسف، ڈی ایچ سی ایس او تسکین عباس،پولیو ایریڈیکیشن آفیسرز ڈاکٹر نثار، ڈاکٹر جمشید سمیت محکمہ صحت ، تعلیم اور پولیس کے افسران و نمائندوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران بریفنگ دیتے ہوئے این سٹاف آفیسر ڈاکٹر حفیظ ا لله نے بتایا کہ اگلے ماہ کی 17تاریخ سے شروع ہونیوالی پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کیلئے انتظامات شروع کر دیے گئے ہیں ۔ کورونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کو مدنظر رکھتے ہوئے انسداد پولیو ٹیموں کی ٹریننگ کیلئے علیحدہ علیحدہ سیشنز کا انعقاد کیا جائیگا جبکہ ٹیموں کی ٹریننگ عید الاضحی سے قبل مکمل کر لی جائیگی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ انسداد پولیو مہم کے دوران 3لاکھ 27ہزار بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے گئے جو کہ مجموعی ہدف کا 96فیصد بنتا ہے۔ اگلے ماہ منعقد کی جانیوالی مہم کے دوران بھی تین لاکھ سے زائد پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطر ے پلوانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کیلئے 351ایریا انچارج اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ماہ مئی کے دوران انوائرمنٹل سیمپل سے متعلق زیرو رپورٹ آنا خوش آئند بات ہے لہذا سرویلنس پر مزید توجہ سے کام جاری رکھا جائے۔ وسائل کو بہتر طور پر استعمال کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مہم کے دوران وائلز کی ریکوری کیلئے مربوط لائحہ عمل تیار کیا جائے اور اس مقصد کیلئے ایریا کے حساب سے متعلقہ آفیسرز کو ذمہ داریاں سونپی جائیں کیونکہ اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی اور متعلقہ آفیسر جوابدہ ہو گا۔ انہوں نے محکمہ پولیس کو ہدایت کی کہ پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کیلئے فول پروف سیکورٹی پلان تشکیل دیا جائے تاکہ ٹیموں کو فرائض کی بجا آوری میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی