دنیا بھر میں کوروناسات لاکھ 17ہزار سے زائد زندگیاں لے گیا،

ایک کروڑ92لاکھ متاثر دنیا بھر میں 60 لاکھ 98 ہزار 574 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں،امریکی میڈیا

جمعہ 7 اگست 2020 15:20

دنیا بھر میں کوروناسات لاکھ 17ہزار سے زائد زندگیاں لے گیا،
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2020ء) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ92 لاکھ57 ہزار649 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 7 لاکھ17 ہزار687 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 60 لاکھ 98 ہزار 574 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 65 ہزار 475 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 23 لاکھ 57 ہزار 654 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ62ہزار 805افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 50لاکھ 32ہزار 547ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

کورونا وائرس کے امریکا میں 22 لاکھ 92ہزار 393مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 18 ہزار 296کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 25 لاکھ 77ہزار 349کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں یہ وائرس 98ہزار 644زندگیاں نگل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 29لاکھ 17ہزار 562تک جا پہنچی ہے۔بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر پہنچا ہوا ہے، جہاں کورونا سے 41ہزار 673ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 20لاکھ 3ہزار ایک ہو گئی۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 14 ہزار 725ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 77ہزار 135ہو چکی ہے۔ساوتھ افریقہ میں کورونا وائرس کی وبا سے مجموعی اموات 9 ہزار 604ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 5 لاکھ 38ہزار 184رپورٹ ہوئے ہیں۔میکسیکو میں کورونا وائرس سے کل اموات کی تعداد 50ہزار 517ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 4 لاکھ 62ہزار 690ہو گئے۔

ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 17 ہزار 976ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 3 لاکھ 20ہزار 117ہو گئے۔برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 46 ہزار 413ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 8ہزار 134ہو چکی ہے۔سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 3 ہزار 55رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 84ہزار 226تک جا پہنچی ہے۔

چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے اور روزانہ صرف چند نئے کورونا مریض سامنے آتے ہیں جبکہ اس سے اموات میں کافی عرصے سے کوئی اضافہ سامنے نہیں آیا ہے۔چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 84 ہزار 565ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 82 ہزار 645ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وبا سے جاں بحق افراد کی کل تعداد 6 ہزار 52تک جا پہنچی ہے۔کورونا وائرس کے ملک میں 19 ہزار 770 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 809کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 لاکھ 58ہزار 99مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی