کورونا وائرس صورتحال: 8 افرادجاںبحق ، 429 دیگر متاثر ہوئے،وزیراعلیٰ سندھ

4629 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 4239 گھروں میں، 7 قرنطینہ مراکز میں اور 383 مختلف اسپتالوں میں ہیں،مراد علی شاہ

منگل 11 اگست 2020 19:42

کورونا وائرس صورتحال: 8 افرادجاںبحق ، 429 دیگر متاثر ہوئے،وزیراعلیٰ سندھ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2020ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آٹھ مزید مریضوں نے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جن کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 2290 ہوگئی اور 10050 نمونوں کی جانچ کرنے بعد 429 نئے کیسز کا پتہ چلا ہے۔ یہ بات انہوں نے منگل کے روز وزیراعلی ہاس سے جاری ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں رات میں مزید آٹھ مریضوں کی اموات ہوئی جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 2290 ہوگئی جو 1.8 فیصد ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 10050 ٹیسٹ کئے گئے جن کے نتیجے میں 429 نئے کیسز سامنے آئے جوکہ موجودہ تشخیصی کاچار فیصد شرح ہے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا اب تک 844705 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جن کے نتیجے میں 15فیصد یعنی124556 کیسز کا پتہ چلا ہے ان میں سے 117637 یعنی 94 فیصد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1653 مریض بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

مراد علی شاہ نے بتایا کہ اس وقت 4629 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 4239 گھروں میں، 7 قرنطینہ مراکز میں اور 383 مختلف اسپتالوں میں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 248 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ان میں 38 افراد کووینٹی لیٹرز پر منتقل کردیا گیا ہے۔ وزیراعلی سندھ کے مطابق 429 نئے کیسوں میں سے 200 کا تعلق کراچی سے ہیان میں ضلع جنوبی 67 ، ضلع شرقی 57، ضلع کورنگی 33 ، ضلع ملیر 17 ، ضلع وسطی 16 اور ضلع غربی 10 شامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سانگھڑ اور کشمور میں 24-24، جامشورو 18 ، حیدرآباد 15 ، عمرکوٹ 14 ، گھوٹکی 12 ، خیر پور 11 ، شکار پور 10 ، سجاول 8، لاڑکانہ اور ٹنڈو الہیار 7-7، میرپورخاص اور جیکب آباد 6-6، شہید بینظیر آباد 5، بدین اور نوشہروفیروز 4-4، قمبر 2، ٹنڈو محمد خان اور ٹھٹھہ 1-1 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی