پولیو وائرس کو شکست دینے کیلئے پوری قوم کو ساتھ دینا ہوگا،چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا

جمعہ 14 اگست 2020 17:02

پولیو وائرس کو شکست دینے کیلئے پوری قوم کو ساتھ دینا ہوگا،چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا
نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2020ء) چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز نے ضلع نوشہرہ کا دورہ کیا جہاں پر ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضاء اوزگن نے پولیو مہم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس کے بعد چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے ایڈیشل سیکرٹری ہیلتھ عبدالباسط خان ،ڈپٹی کمشنر میر رضاء اوزگن اور ضلعی پولیس کیپٹن (ر) نجم الحسنین کے ہمراہ پولیو مہم کا جائزہ لینے کے لئے مختلف علاقوں اور قاضی حسین میڈیکل کمپلیکس کا دورہ کیا۔

اس دوران انہوں نے قاضی حسین میڈیکل کمپلیکس میں موجود پولیو کے ٹارانزٹ اور فیکسڈ پوائنٹس کا معائنہ کیا اور ٹیموں سے پولیو وائل کے استعمال کے طریقہ کار اور جاری کمپین کے حوالے سے پوچھ گچھ کی۔ جس کے بعد چیف سیکرٹری خیبر پختوخواہ نے اطمینان کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

چیف سیکرٹری نے میڈیا سے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں پولیو مہم کی طرح دیگر مہمات کو کورونا وائرس کے خلاف اقدامات کے تحت روک دیا گیا تھا۔

کورونا کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا نفاذ اور سب سے بڑھ کر 'سوشل ڈسٹنسنگ‘ کی وجہ سے پولیو ورکرز کے لیے پولیو کے قطرے پلانے کی مہم کو جاری رکھنا ناممکن تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیو کا خاتمہ ہم سب کی ذمہ داری ہے پولیو وائرس کو شکست دینے کے لئے پوری قوم کو ساتھ دینا ہوگا۔ انسداد پولیو کی قومی مہم ملک کے مستقبل کیلئے بہت اہم ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی