صحت کا شعبہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے وفاق اور صوبوں کو مل کر کام کرنا ہو گا، ڈاکٹر فیصل سلطان

جمعہ 21 اگست 2020 16:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2020ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ صحت کا شعبہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے وفاق اور صوبوں کو مل کر کام کرنا ہو گا، نرسنگ کا شعبہ صحت کے شعبے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ وزارت صحت کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی زیر صدارت ہیلتھ اینڈ پاپولیش کے بین الصوبائی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں پنجاب کی ہیلتھ منسٹر ڈاکٹر یاسمین راشد، خیبرپختونخوا کے ہیلتھ منسٹرتیمور ظفر جگھڑا، آزاد جموں کشمیر کے پاپولیشن منسٹر ناصر زمانی ، ویڈیو لنک پر ہیلتھ منسٹر سندھ عذراپیچو اور بلوچستان سے پارلیمانی سیکرٹری ربابہ بلیدی نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کا بنیادی مقصد وفاق تمام صوبائی حکومتوں کے ساتھ ملکر صحت اورآبادی کو درپیش چیلنجز اور مسائل کے حل کیلئے مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنا ہے۔

اجلاس میں نیوٹریشن اور سٹنٹنگ پر قابو پانے کیلئے اقدامات پر غور و حوض ہوا۔ اجلاس میں نرسنگ کے شعبے کو مضبوط کرنے ہیپاٹائٹس کے خاتمے اور یونیورسل ہیلتھ کوریج کیلئے جو پیکج تیار کیا ہے اس پر بھی مشاورت کی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ صحت کا شعبہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے وفاق اور صوبوں کو مل کر کام کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ نرسنگ کا شعبہ صحت کے شعبے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط