کورونا کی وبا کے خاتمے میں دو برس لگ سکتے ہیں،سربراہ عالمی ادارہ صحت

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ترقی اس وائرس کو کم وقت میں روکنے میں مدد دے سکتی ہے،گفتگو

ہفتہ 22 اگست 2020 14:13

کورونا کی وبا کے خاتمے میں دو برس لگ سکتے ہیں،سربراہ عالمی ادارہ صحت
جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2020ء) عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کہاہے کہ انھیں امید ہے کہ کورونا وائرس کی وبا دو برس سے کم مدت میں ختم ہو جائے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق جنیوا میں خطاب کرتے ہوئے عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیدروس ادھانوم غیبریسس کا کہنا تھا کہ 1918 میں ہسپانوی فلو کی وبا پر قابو پانے میں دو برس لگے تھے۔

لیکن انھوں نے مزید کہا کہ ٹیکنالوجی کی دنیا میں ترقی اس وائرس کو کم وقت میں روکنے میں مدد دے سکتی ہے۔ان کا کہنا تھا یقینا زیادہ میل ملاپ سے اس وائرس کے پھیلنے کا زیادہ امکان ہے لیکن اس وقت ہمارے پاس اس کو روکنے کی ٹیکنالوجی اور علم موجود ہے۔انھوں نے اس موقع پر عالمی اتحاد کی اہمیت پر زور دیا۔ڈاکٹر ٹیدروس نے وبا کے دوران ذاتی حفاظتی سامان کے حوالے سے کی جانے والی کرپشن کے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے اسے مجرمانہ فعل قرار دیا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی قسم کی بدعنوانی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔تاہم میرے نزدیک ذاتی حفاظتی کٹس یا سامان کے حوالے سے کرپشن کرنا درحقیقت ایک قتل ہے۔ کیونکہ اگر صحت کا عملہ بنا ذاتی حفاظتی کٹس کے کام کرے گا تو ہم ان کی جانوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ ساتھ ہی ان افراد کی جانوں کو بھی خطرے میں ڈال رہے ہیں جن کا یہ علاج کرتے ہیں۔اسی دن عالمی ادارہ صحت کے ہنگامی پروگراموں کے سربراہ نے متنبہ کیا کہ میکسیکو میں کورونا وائرس کے پھیلائو کی صورتحال کا واضح طور پر کم اندازہ لگایا گیا ہے۔

ڈاکٹر مائیک ریان کا کہنا تھا کہ میکسیکو میں ایک لاکھ میں سے صرف تین افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا ہے جبکہ اس کے مقابلے میں امریکہ میں یہ شرح ایک لاکھ افراد میں 150 افراد کے ٹیسٹ کی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی