کرونا وائرس،سعودی عرب کی جون میں تیل برآمدات میں 55فی صد کمی

جون 2019 کے مقابلے میں تیل سے حاصل ہونے والی آمدن 8 ارب 70 کروڑ ڈالر گھٹ گئی،سرکاری رپورٹ

جمعرات 27 اگست 2020 11:31

کرونا وائرس،سعودی عرب کی جون میں تیل برآمدات میں 55فی صد کمی
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اگست2020ء) سعودی عرب کی جون میں گذشتہ سال اسی ماہ کے مقابلے میں تیل کی برآمدات میں 55فی صد کمی واقع ہوئی ہے۔ اس طرح سعودی آرامکو کو جون 2019 کے مقابلے میں تیل سے حاصل ہونے والی آمدن میں 8 ارب 70 کروڑ ڈالر خسارے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد وشمارمیں بتایاگیاکہ اس خسارے کے باوجود جون میں مئی کے مقابلے میں مجموعی برآمدات میں 191 فی صد اضافہ ہوا تھا۔

ان اضافی برآمدات کی مالیت ایک ارب 86 کروڑ ڈالر بنتی ہے۔ واضح رہے کہ مئی میں سعودی عرب کی تیل کی برآمدات میں گذشتہ سال کے مقابلے میں 12 ارب ڈالر کی کمی واقع ہوئی تھی۔سعودی آرامکو کی تیل کی برآمدات میں یہ کمی کرونا وائرس کی وبا کی وجہ سے ہوئی ہے اور دنیا بھر میں تیل کی کھپت کم ہو کررہ گئی ہے۔

(جاری ہے)

کووِڈ-19کی وبا نے معاشی پہیے کی رفتار کم کردی ہے۔

اب ماہرین یہ پیشین گوئی کررہے ہیں کہ اس وبا کے نتیجے میں دنیا کو ایک صدی کے بعد عظیم کسادبازاری کا سامنا کرنا پڑے گا۔عالمی مارکیٹ میں تیل کی مانگ میں کمی کے علاوہ قیمتوں میں بھی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ایک مرحلے پر توامریکا کی مارکیٹ میں تیل کی قیمت منفی میں چلی گئی تھی اور تیل کے تاجر اپنی زاید رسد کو کم ترین قیمتوں پر فروخت کرنے پر مجبور ہوگئے تھے۔دنیا میں تیل کی سب سے بڑی فرم سعودی آرامکو کی پیداواری لاگت دوسری تیل کمپنیوں کے مقابلے میں کہیں کم ہے۔اس کے باوجود وہ عالمی منڈی میں تیل کی کم قیمتوں کے مضراثرات کو زائل کرنے کے لیے متعدد ڈھانچا جاتی اصلاحات کررہی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط