بچو ں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لئے دو قطرے پولیو ویکسین پلانا والدین کا فرض ہے، ڈپٹی کمشنرساہیوال

جمعہ 18 ستمبر 2020 17:11

بچو ں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لئے دو قطرے پولیو ویکسین پلانا والدین کا فرض ہے، ڈپٹی کمشنرساہیوال
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2020ء) ڈپٹی کمشنرساہیوال بابر بشیر نے کہا ہے کہ بچو ں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لئے دو قطرے پولیو ویکسین پلانا والدین کا فرض ہے جس میں کوتاہی زندگی بھر کا پچھتاوا ہے،محکمہ صحت اور سول سوسائٹی والدین کے غیر حقیقی خدشات کو دور کرنے کے لئے بھر پور آگہی مہم چلائیں تا کہ کوئی بچہ 21ستمبر سے 25ستمبر تک جاری رہنے والے مہم کے دوران ویکسین پینے سے محروم نہ رہے -انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں ہونے والے ایک اجلاس میں کہی جس میں مہم کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اظہر نقوی اور ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید نیازی کے علاوہ متعلقہ محکموں کے افسران اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھی اجلاس میں شرکت کی -انہوں نے کہا کہ دنیا میں صرف پاکستان اور افغانستان دو ملک ہیں جہاں پولیو وائرس ختم نہیں ہو سکا جو ایک بڑی معاشرتی ناکامی ہی- انہوں نے پولیو ویکسین کے حوالے سے پھیلائی جانے والی افواہوں کو سماج دشمنی سے تشبیہ دیتے ہوئے تمام محکموں پر زور دیا کہ وہ عوام میں ویکسین سے متعلق موثر آگہی مہم چلائیں جس میں سوشل میڈیا کو بھی شامل کیا جائی- اجلاس میں ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید نیازی نے بتایا گیا کہ مہم کے دوران ضلع بھر میں 5سال سے کم عمر کے 4لاکھ92ہزار بچوں کو گھر گھر جا کر ویکسین پلائی جائے گی جس کے لئے 1140ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں -ان میں تقریبا 2لاکھ 92ہزار بچے تحصیل ساہیوال اور 2لاکھ تحصیل چیچہ وطنی سے ہیں -ڈپٹی کمشنربابر بشیر نے فیلڈ ٹیموں کو مناسب تربیت فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی اور محکمہ صحت کو کہا کہ وہ مہم کی کامیابی کے لئے مقامی سطح پر بھی علماء کرام، اساتذہ، سیاسی عمائدین اور ٹائیگر فورس کے رضا کاروں کی خدمات بھی حاصل کریں ۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط