ملک کے 103 اضلاع میں 3ہزار 497 مقامات پر مارٹ لاک ڈاؤن کیا گیا ہے ،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے اجلاس میں بریفنگ

منگل 13 اکتوبر 2020 12:56

ملک کے 103 اضلاع میں 3ہزار 497 مقامات پر مارٹ لاک ڈاؤن کیا گیا ہے ،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے اجلاس میں بریفنگ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2020ء) : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کا اجلاس منگل کو وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر کی صدارت میں منعقد ہوا، اجلاس میں صوبوں کے چیف سیکرٹریز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔فورم کو آگاہ کیا گیا کہ پورے ملک میں 103 اضلاع میں 3ہزار 497 سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیے گئے ہیں۔

فورم کو بتایا گیا کہ 52 فیصد کورونا ٹیسٹ ٹریس ، اور قرنطینہ (ٹی ٹی کیو) حکمت عملی کے تحت کیے گئے ہیں۔وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ اس وائرس کے خلاف کیے جانے والے اقدامات کے نتیجے میں بہت سی قیمتی جانوں کو بچایا گیا ہے۔ اب تک ہم نے بحیثیت قوم اور تمام اسٹیک ہولڈرز نے صحیح اقدامات کیے ہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کے خلاف کامیابی میں اب تک لوگوں کا فعال ردعمل کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

پاکستانی عوام نے نہ صرف خود کی حفاظت کے لئے بلکہ دوسروں کی حفاظت اور خیریت کو یقینی بنانے کے لئے رہنما اصولوں پر عمل پیرا ہونے کے لئے بڑی پختگی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے۔ اسد عمر نے میڈیا کو اس وائرس کے حوالے سے عوام تک موثر پیغام رسانی پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ پاکستانی عوام اور میڈیا دو اہم ستون ہیں جس نے اس وائرس کے پھیلاؤ کے خلاف کوششوں کو کامیاب بنایا۔

اسد عمر نے مزید کہا کہ ملک میں ممکنہ طور پر کورونا کی دوسری لہر کو چیک کرنے کے لئے اس وائرس کے پھیلاؤ کے رسک کو کم کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ کل این سی سی کے اجلاس کی روشنی میں ماسک پہننے اور صحت کے رہنما خطوط پر عمل کرنے سمیت حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ چیف سکریٹری سندھ نے فورم کو آگاہ کیا کہ ہم تعلیمی اداروں اور میرج ہالز کی نگرانی کر رہے ہیں اور این سی او سی کے ذریعہ جاری کردہ صحت کی ہدایات کے مطابق انتظامی اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔

چیف سکریٹری کے پی نے فورم کو بتایا کہ ہم نے کووڈ۔19 پروٹوکول کی خلاف ورزی پر کچھ ریستوران اور شادی ہالز کے خلاف انتظامی اقدامات اٹھائے ہیں۔ چیف سکریٹری بلوچستان نے فورم کو آگاہ کیا کہ این سی او سی ٹی ٹی کیو کی حکمت عملی پر عمل کرنے کی وجہ سے بلوچستان میں کوویڈ کیسز میں کمی کے حوالے سے بہتری آرہی ہے

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی